سیکورٹی ادارے پر بغیر تحقیقات کے الزام لگانا سنگین جرم ہے،سعید غنی،ملزمان کو بے نقاب کرنے کیلئے حکومت کو کوشش کرنی چاہئے،صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 20 اپریل 2014 07:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل کا ملک کے سیکورٹی ادارے پر الزام لگانا بہت سنگین ہے،ملک میں ٹکراؤ کے بجائے امن کے قیام کیلئے ملکر کوششیں کرنی چاہئیں،ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکومتوں کو قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت موجود ہے،صحافیوں کو تحفظ دینا بھی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،امن کے قیام کیلئے پوری فوج کو اکٹھا ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے پر بغیر تحقیقات کے الزام لگانا سنگین جرم ہے،ملزمان کو بے نقاب کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔