دلی خواہش ہے کہ عدلیہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے‘ اسی میں ملک کی بقاء ہے‘ افتخار چوہدری،اداروں کے درمیان کوئی ٹکراؤ نہیں ہونا چاہئے‘ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہئے‘سابق چیف جسٹس کی گفتگو

اتوار 20 اپریل 2014 07:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ سے ملک کو ہی نقصان ہوگا اسلئے اداروں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنی ریٹائرڈ لائف گزار رہے ہیں اور بہت خوش ہیں لیکن میری دلی خواہش ہے کہ عدلیہ دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے کیونکہ عدلیہ کی ترقی میں ہی ملکی بقاء ہے۔

ایک سوال کے جواب میں افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان کوئی ٹکراؤ نہیں ہونا چاہئے اور ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر دوسرے اداروں کی عزت کرنی چاہئے۔ اس کے برعکس اگر ہم نے ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر الزام تراشیاں کرنا شروع کردیں تو پھر ہم ترقی نہیں بلکہ تنزلی کی طرف جائیں گے۔