کراچی،پی ایس او کے پاور سیکٹر اور دیگر اداروں پر واجبات ایک بار پھر148 ارب روپے سے تجاوز کرگئے

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:38

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء )پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاور سیکٹر اور دیگر اداروں پر واجبات ایک بار پھر148 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔

(جاری ہے)

پی ایس او ذرائع کے مطابق واپڈا نے واجبات کی مد میں 83 ارب80سی کروڑ روپے ادا کرنا ہیں۔ حبکو نے 44 ارب10 کروڑ روپے اور پی آئی اے نے 5ارب 10 کروڑ روپے کی دائیگی کرنا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے پی ایس او کو 4 ارب10 کروڑ روپے دینا ہیں جبکہ پی ایس او مقامی آئل ریفائنریز کو 7 ارب 50 کروڑ روپے ادائیگی کا پابند ہے۔

متعلقہ عنوان :