پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی اور معاشی تعلقات کی بہتری کیلئے تجارتی نمائشوں کا انتظام کریں گے ،خرم دستگیر ،خلیجی ممالک میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد اور ترسیل میں تعا ون کو عملی شکل دینے کیلئے خلیج تعا ون کو نسل میں آزادانہ تجارت پر بھی دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے،وفاقی وزیر تجارت

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:36

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء) وفاقی وزیر تجا رت انجینئر خرّم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی اور معاشی تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے تجارتی نمائشوں کا انتظام کریں گے اور اس کے علاوہ خلیجی ممالک میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد اور ترسیل میں تعا ون کو عملی شکل دینے کے لئے خلیج تعا ون کو نسل میں آزادانہ تجارت پر بھی دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے. انہوں نے یہ بات جدہ میں صحافیوں سے پاکستان روانگی سے قبل بات چیت کرتے ھوئے کیا۔

انجنیئر خرّم دستگیر خان سعودی عرب اور پاکستان کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے دسویں اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب تشریف لائے ہوئے تھے ۔سعودی عرب کے دارلخلافہ ریاض میں ہونے والی اس دو روزہ میٹنگ میں پاکستان سے 12 رکنی ایک تجارتی وفد نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تجارت نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستانی وفد کا بھرپور استقبال کیا اور پاکستانی کی موجودہ حکومت سے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ جن شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق ھوا ان میں توانائی ، پٹرولیم اور اس سے تیار ہونے والی مصنوعات ، آئل اور گیس بجلی کے پیداوار کے منصوبے، بینکنگ سیکٹر ، درمیانے درجے کے صنعتی اداروں میں سرمایھ کاری اور تعلیم شامل ہیں۔وفاقی وزیر خرّم دستگیر نے یہ بھی بتایا کہ مشترکہ کمیشن کہ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اس فورم کو مزید فعال بنایا جاے گا اور چھھ مہینے کے بعد ایک اور اجلاس ہوگا جس میں اس میٹنگ میں کئے گے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جا ے گا - وفاقی وزیر نے اس میٹنگ کو مجموعی طور پر انتھائی کامیاب قرار دیا. جس کے مثبت اور دور رس اثرات پاکستان کی معیشت پر پڑھیں گے -انجنیئر خرّم دستگیر خان نے اپنے سعودی عرب قیام کے دوران سعودی عرب کے ولی العھد شہزادہ سلمان بن عبد ا لعزیز سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی. وفاقی وزیر نے گورنر ریاض شہزادہ خالد بن بندر ال سعود کے ساتھ بھی ملاقات کی اور اس میں سعودی عرب میں مقیم ان پاکستانیوں کے بارے میں بات چیت کی جو ریاض ریجن میں مقیم ہیں اور اس سلسلے میں مختلف منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔

س کے علاوہ وفاقی وزیر نے سعودی انویسٹمنٹ اتھارٹی کے گورنر سے بھی ملاقات کی اور ان کو پاکستانی سرمایاکاروں کو درپیش مسائل سی بھی اگاہ کیا. وفاقی وزیر نے بتایا کہ انہوں نے سعودی بزنس چیمبرز کونسل کے دورے کے دوران انہوں نے سعودی تاجروں سے انتہائی مثبت بات چیت کی اور جس کے نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جایں گے -

متعلقہ عنوان :