آج کے دن پاکستان کے اداروں میں کوئی تناوٴاوراختلاف نہیں کچھ معاملات پراپنی رائے ہوتی ہے ،پرویزرشید،پاکستان کوئی قبرستان نہیں جس میں مردے بستے ہیں ،جن کی کوئی رائے نہ ہو،نجی ٹی وی انٹرویو

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء)وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدنے کہاہے کہ آج کے دن پاکستان کے اداروں میں کوئی تناوٴاوراختلاف نہیں کچھ معاملات پراپنی رائے ہوتی ہے ،پاکستان کوئی قبرستان نہیں جس میں مردے بستے ہیں ،جن کی کوئی رائے نہ ہو۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں پرویزرشیدنے کہاکہ آج کے دن اداروں میں کوئی تناوٴیااختلاف نہیں اورپاکستان کے بڑے مسائل دہشتگردی ،توانائی کے بحران کے حل ،ہمسائیہ ممالک سے تعلقات اوردیگرمعاملات پرسبمتفق ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ معاملات پر ہرایک کی رائے ہوتی ہے جوایک اچھی بات ہے ،پاکستان کوئی قبرستان نہیں جس میں مردے بستے ہیں اوران کی کوئی رائے نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ سب کی رائے کے بعدجومتفقہ رائے بنتی ہے اسے جمہوری رائے کہاجاتاہے اوریہ جمہوری چلن ہوتاہے ۔

متعلقہ عنوان :