کراچی میں دہشت گرد پھر بے لگام ،ایم کیو ایم اور اہلسنت والجماعت کے کارکنوں سمیت 11افراد ماردیئے ،اہلسنت والجماعت کے انصار ،ضیاء الرحمن اور مقصود کو سخی حسن پر نشانہ بنایا گیا ،کورنگی کراسنگ سے ایم کیو ایم کے 2لاپتہ کارکنوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء)قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگیٹڈآپریشن کے باوجودبدامنی کا تسلسل جاری ہے۔جمعہ کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں اہلسنت والجماعت،رایم کیو ایم کے کارکنوں اور خاتون سمیت 11افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح کورنگی کراسنگ ندی سے 2نوجوانوں کی بوری بند لاشیں بر آمد ہوئی ہیں ،اس ضمن میں ایس ایچ اوطارق رحیم نے بتایا کہ دونوں لاشوں کے ہاتھ پاو?ں بندھے ہوئے تھے جسم پر کوئی تشدد کوئی گولی کا نشان نہیں ہے۔

مقتولین کی شناخت محمد علی اور سید قاسم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں مقتولین اورنگی ٹاو?ن ، نسیم آباد اور قصبہ کالونی کے رہائشی ہیں ۔ محمد علی نے شلوار قمیض جبکہ قاسم نے پینٹ شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مقتولین کی بوریوں پر ایک پمفلٹ چھپا تھا کہ جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی منتقل کردیں ۔

جبکہ ایس ایچ اورپیر آباد فصیح نے بتایا کہ ان کے پاس کسی بھی شخص کے اغوا کی رپورٹ درج نہیں ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکنان لاپتہ ہیں اور گذشتہ چار ماہ سے لاپتہ تھے ۔مقتول محمد علی قصبہ کالونی اور قاسم علی گڑھ کالونی کا رہائشی بتایاجاتا ہے دونوں بالترتیب یونٹ 130اور 132کے کارکن تھے ۔ادھر نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود سخی حسن چورنگی کے قریب نامعلوم افرادنے رکشے پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔

جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔مقتولین کی شناخت انصار ،ضیاء الرحمن اور مقصود کے نام سے ہوئی ہے ۔مقتولین دینی مدرسے کیے طالب علم تھے ۔اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی کے مطابق تینوں طالب علم ان کی جماعت کے کارکن تھے ۔بہادر آباد سیلانی چوک کے قریب سے ایک مکان سے 50سالہ صفیہ طیب زوجہ طیب کے گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

رضویہ تھانے کی حدود گولی مار چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہباز نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔اورنگی ٹاو?ن بہار کالونی میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ۔نارتھ ناظم آباد میں پکوان سینٹر کے باہر کھڑے ایک شخص کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا ،جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر قریب میں کھڑا ایک شخص بھی زخمی ہوگیا ۔

لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ۔لیاقت آباد کے علاقے میں دو روز قبل مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شیعہ اسکاو?ٹ لیڈر اور ایم کیو ایم کے مقامی عہدیدار ارشد نقوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عباسی شہید اسپتال میں چل بسا ۔ ڈیفنس فیز 4میں فائرنگ سے کامران زخمی ہو گیا ۔ سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی پر فائرنگ سے 28سالہ گل زری ولد حکیم خان ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے۔