پاکستان ایران گیس منصوبہ اکیلے مکمل نہیں کرسکتے، منصوبے سے مغربی ممالک کی جانب سے پابندیاں لگنے کا امکان ہے،میر جام کمال

جمعہ 18 اپریل 2014 06:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)مشیر پیڑولیم میر جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان ایران گیس منصوبہ اکیلے مکمل نہیں کرسکتے اس منصوبے سے مغربی ممالک کی جانب سے پابندیاں لگنے کا امکان ہے،پاکستان میں 2 ارب کیوبک فٹ گیس کا شارٹ فال ہے، بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرینگے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت میں میر جام کمال نے کہا کہ پاک ایران گیس منصوبہ پر بہت بات ہوئی ہے لیکن تنہا پاکستان اس منصوبے کو مکمل نہیں کرسکتا مغربی ممالک کی جانب سے اس منصوبے کے باعث پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ویسٹ کی جانب سے پابندیاں نرم ہونے سے یہ منصوبہ کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 2 ارب کیوبک فٹ گیس کی کمی کا سامنا ہے پاکستان میں گیس پائپ لائن کے زریعے صارفین گیس دی جارہی ہے تاہم اگر اسی طرح گیس کا ضیاع کیا گیا تو صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے۔ جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے اقدمات کئے جارھے ہیں اور وہاں کے لوگوں کے احساس محرومی کو جلد ختم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :