پیسکو نے ایم پی اے سے کنڈے لگانے کا معاہدہ کرلیا ہر کوئی 700روپے دے کر جتنی چاہے بجلی استعمال کرے گا ،معاہدے کے بعد عابد شیر علی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے،ایم پی اے فضل الٰہی

جمعہ 18 اپریل 2014 06:54

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء ) پیسکو نے ایم پی اے سے کنڈے لگانے کا معاہدہ کرلیا، ہر کوئی 700روپے دے کر جتنی چاہے بجلی استعمال کرے گا ، ایم پی اے فضل الٰہی کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد عابد شیر علی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیسکو کے چیف نے تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الٰہی سے معاہدہ کیا ہے کہ بجلی کے کنڈے لگانے پر ہر گھر کو سات سو روپے ماہانہ ادا کرنے ہونگے اور وہ جتنی چاہیے بجلی استعمال کرسکتے ہیں چیف پیسکو نے حلقہ پی کے 6سے منتخب ہونے والے ایم پی اے سے کئے گئے اس معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں اس معاہدے کے تحت اس حلقے کے 1400کنڈے صارفین کو سات سو روپے کے عوض کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرسکتے ہیں اس حوالے سے چیف نے سی ای کو خط لکھ کر آگاہ کردی ہے ایم پی اے فضل الٰہی کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد حلقے کے عوام کوبجلی فراہم کرنا ہے معاہدے کے بعد عابد شیر علی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اور اس معاہدے سے میٹر نصب کرنے تک سات سو روپے کنڈا ماہانہ دیا جائے گا اس معاہدے کا اطلاق فوری طورپر ہوگا دو فیڈرر بھی کھول دیئے گئے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عابد شیر علی کے بیان کے بعد اس علاقے کے فیڈرر بند کردیئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :