سپریم کورٹ میں عالمی عدالتی کانفرنس کا انعقاد آ ج ہو گا ، انتظامات مکمل، امریکہ‘ آسٹریلیا‘ انگلینڈ‘ بھارت‘ ترکی‘ ایران اور سری لنکا سمیت دنیا بھر سے 26 مندوبین کے وفود اسلا م آ با د پہنچ گئے ،چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کانفرنس کے ابتدائی سیشن سے خطاب کریں گے

جمعہ 18 اپریل 2014 06:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء) سپریم کورٹ میں عالمی عدالتی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے تمامتر انتظامات مکمل کرلئے گئے‘ امریکہ‘ آسٹریلیا‘ انگلینڈ‘ بھارت‘ ترکی‘ ایران اور سری لنکا سمیت دنیا بھر سے 26 مندوبین میں سے زیادہ تر وفود پہنچ گئے جنہیں اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے‘ کانفرنس کا آغاز (آج) جمعہ کو سہ پہر 4 بجے ہوگا‘ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کانفرنس کے ابتدائی سیشن سے خطاب کریں گے۔

آسٹریلیا سے پروفیسر ڈاکٹر معین حیات چیمہ (نیشنل یونیورسٹی آسٹریلیا)‘ بھارت سے امرجیت سنگھ‘ رمیش منجال‘ سریش چندر لاڈی‘ افغانستان سپریم کورٹ کے جج عبد ملک کماوی‘ ایران سے پراسیکیوٹر جنرل عباس جعفری‘ ڈپٹی پراسیکیوٹر فرخ زاد جہانی‘ لیبیاء سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جبرائیل ای ایس بن صالح اور جسٹس فراغ اے ایم عائشہ‘ ہیڈ آف چیف جسٹس لیبیاء عبدالباسط‘ مفتاح ال اشل‘ نیپالی سپریم کورٹ کے جج جسٹس گیریش چندرالال‘ جوائنٹ رجسٹرار نیپال بیصال نیوپین‘ نائیجیرین چیف جسٹس کاشم‘ سری لنکن سپریم کورٹ کے چیف جسٹس موہن پیریز‘ ترکی کے نائب صدر آئینی عدالت ڈاکٹر انصر سلان الطان‘ مسٹر سردار اوزگلور‘ سیکرٹری جنرل اوفک یاسل‘ مسٹر بیرگل یاگیت‘ برطانیہ سے جسٹس ووز ججز آف کورٹ اپیل‘ پروفیسر ڈاکٹر مارتین ڈبلیو‘ پروفیسر مانیسولی‘ڈائریکٹر جوڈیشل انسٹیٹیوٹ آف سکاٹ لینڈ شیرف ٹوم ویلش‘ ڈپٹی ڈائریکٹر شیرف ڈف‘ امریکہ سے جسٹس جوہن کلفرڈ ویلس جج آف یونائیٹڈ سٹیٹس کورٹ آف اپیل واشنگٹن‘ نائب صدر نیشنل سنٹر فار ٹیسٹ کورٹس امریکہ جعفرے اے اپرسن‘ مسماة لورنا سٹیز ڈائریکٹر انٹرنیشنل کنسورشیم فار لاء اینڈ ڈویلپمنٹ امریکہ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

زیادہ تر مندوبین پہنچ چکے ہیں۔ یہ کا نفر نس دو روز جا ری رہے گی ، ہفتے کو اختتا می سیشن میں سفا رشا ت پیش کی جا ئیں گی