پاکستان دفاعی مصنوعات کم قیمت اوراچھی کوالٹی کی ہیں ،ملائیشین آرمی چیف،ملائیشیااورپاکستان کے مابین فوجی تربیت میں اضافہ ہوناچاہئے ،پاک فوج کاتجربہ اس سلسلے میں قابل تعریف ہے ،جنرل ذواکفل محمدزن کی وفاقی وزیرراناتنویرحسین سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 18 اپریل 2014 06:50

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)ملائیشیاکے چیف آف آرمی سٹاف جنرل ذواکفل محمدزن نے پاکستانی دفاعی مصنوعات میں گہری دلچسپی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی دفاعی مصنوعات کم قیمت اوراچھی کوالٹی کی ہیں ،پاکستان اورملائیشیاکے مابین فوجی تربیت میں اضافہ ہوناچاہئے ،پاکستانی فوج کاتجربہ اس سلسلے میں قابل تعریف ہے ۔

ان خیالا ت کااظہارانہوں نے وزیردفاعی پیداوارراناتنویرحسین سے ملائیشیامیں پانچویں بڑی نمائش کے موقع پرملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی دفاعی صنعت فروغ پارہی ہے اورملائیشیامیں چودھویں ڈی ایس اے نمائش میں پاکستانی اشیاء کی نمائش اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اس حوالے سے پاکستان کوکس قدرمہارت ہے اس سے پہلے وفاقی وزیرراناتنویرحسین نے ملائیشیامیں پاکستانی سفارتخانے کادورہ بھی کیاجہاں پرپاکستانی سفیرنے ان کااستقبال کیا۔

(جاری ہے)

سفارتخانے کے حکام کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیرنے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین درآمدکے شعبوں میں اضافے کی ضرورت ہے ۔اس موقع کومکمل طورپراستعمال کرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ آپ کو بڑے سرمایہ کارگروپوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرناچاہئے ۔اس کے بعدوفاقی وزیرنے ملائیشیاریسورس کارپوریشن بیہارڈکادورہ کیااورکارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ۔

وفاقی وزیرکومیٹروبس ،ہوٹلوں ،ہاوٴسنگ سکیموں اوربلندوبالاعمارتوں کے اہم منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی ۔ان کوبتایاگیاکہ یہ تمام منصوبے ملائیشیاکے کارکنوں کے فنڈسے حاصل کئے گئے ہیں اورملائیشیاکے عوام ملکی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں وفاقی وزیرنے اپنی تمام ملاقاتوں کوبہت زیادہ کامیاب قراردیااورملائیشین ترقی کے ماڈل کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :