انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ہدایت جاری ، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

جمعہ 18 اپریل 2014 06:39

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء ) انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ہدایت جاری کردی گئیں ، فیصلہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد پولیو مہم معاونت کیلئے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں اجلاس ہوا اجلاس میں پولیو سے متاثرہ علاقوں میں پولیو کیخلاف مہم چلانے کے امور پر بات چیت ہوئی اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے نمائندوں فاٹا اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں ملک کو پولیو سے درپیش چیلنجز کے بارے میں آگا کیا گیا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ فوج انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کرے گی اور اس حوالے سے فوج کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں پولیو مہم میں فوج کا سول انتظامیہ کی مدد کرنے کا فیصلہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے ۔