انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر کم، اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو98روپے سے کم کر کے97روپے کردیا،ڈالرکی قدر کیا گری یورو اور برطانوی پاونڈ بھی اپنی قدر کھو بیٹھے

بدھ 16 اپریل 2014 06:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء) انٹر بینک میں منگل کے روز ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر کم ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو98روپے سے کم کر کے97روپے کردیا ،ڈالرکی قدر کیا گری یورو اور برطانوی پاونڈ بھی اپنی قدر کھو بیٹھے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور25پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 96.10روپے سے بڑھ کر96.30روپے جبکہ قیمت فروخت 96.15روپے سے بڑھ کر96.40روپے ہو گئی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا اور 50پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 98روپے سے کم ہو کر 97.50روپے اور قیمت فروخت 98.25روپے سے کم ہو کر 97.75روپے ہو گئی .

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کے مطابق منگل کے روز یورو کی قدر میں 1روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 134.25روپے سے کم ہو کر133.25روپے اور قیمت فروخت 134.75روپے سے کم ہو کر133.75روپے ہو گئی اسی طرح75پیسے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 162.25روپے سے کم ہو کر 161.50روپے اور قیمت فروخت 162.75روپے سے کم ہو کر162روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5پیسے کی کمی سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 26.80روپے سے کم ہو کر26.75روپے ہو گئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.20روپے سے کم ہو کر26روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :