نیویارک میں پاکستان قونصلیٹ جنرل کا کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارتی گاڑی لے اڑا،حکام کی رپورٹ پر پولیس نے گاڑی برآمد کرکے کارروائی شروع کی تو موصوف نے سیاسی پناہ کی درخواست دیدی، حکومت سے رقم لینے کے باوجود مالک مکان کو کرایہ ادا نہ کیاگیا، عدالتی کارروائی پر مرمت کی مد میں قونصلیٹ نے ہزاروں ڈالر مالک مکان کو ادا کرکے جان چھڑائی

منگل 15 اپریل 2014 06:47

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)نیویارک میں پاکستان قونصلیٹ جنرل کا کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارتی گاڑی لے اڑا، قونصلیٹ حکام کی رپورٹ پر پولیس نے گاڑی برآمد کرکے کارروائی شروع کی تو موصوف نے سیاسی پناہ کی درخواست دیدی، جبکہ حکومت سے کرایہ لینے کے باوجود ڈاکٹر فاروق نے مالک مکان کو کرایہ ادا نہیں کیا جس پر عدالت کے ذریعے کرائے اور مرمت کی مد میں قونصلیٹ نے ہزاروں ڈالر مالک مکان کو ادا کردیئے جبکہ سیاسی تقرری کے حامل افسر کے خاندان نے امریکہ میں سیاسی پناہ کے ذریعے گرین کارڈ بھی حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق حکومت میں ایک لسانی جماعت نے نیویارک کے قونصلیٹ میں کمیونٹی ویلفیئر قونصلر کا تقرر کیا تھا بعد ازاں اس کا پاسپورٹ ختم کردیا گیا تاہم قونصلر نے واپس جانے سے انکار کردیا اور دھوکے سے گاڑی بھی لے گئے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے پولیس نے سفارتی تحفظ ختم ہونے پر انہیں گرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیا جبکہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے سرکاری گاڑی بھی برآمد کرلی اور ان کے اہل خانہ کو گرفتار کرلیا تاہم بعد ازاں سیاسی پناہ کی درخواست دائر کرنے پر انہیں امریکہ میں رہنے کی اجازت مل گئی جبکہ مذکورہ افسر ابھی بھی سرکاری ملازم ہیں تاہم سیاسی تقرریوں نے غیر ممالک میں بدنامیوں میں اصافہ ہی کیا ہے

متعلقہ عنوان :