پاکستان کے پاس سو سے زائد ایٹم بم موجود ہیں‘مسئلہ کشمیر صرف بات چیت سے ہی حل ہو سکتا ہے‘خورشیدقصوری

منگل 15 اپریل 2014 06:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خورشید محمود قصوری نے کہاہے کہ پاکستان کے پاس سو سے زائد ایٹم بم موجود ہیں۔ کوئی طاقت بھی ملکی سلامتی کی جانب میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتی’لاہور پریس کلب میں \'\'میٹ دا پریس\'\' پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر اور بھارت پر میرا اور عمران خان کا ایک موقف ہے۔

مسئلہ کشمیر صرف بات چیت سے ہی حل ہو سکتا ہے۔

پاکستان اور بھارت ایٹمی صلاحیت کے اعتبار سے برابر ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت اور افغانستان میں ہونے والے انتخابات کے نتائج جو بھی ہوں جو بھی حکومت قائم ہو اس سے پاکستان کے دوستانہ اور خوشگوار تعلقات قائم کرنا ضروری ہے۔ بھارت اور افغانستان کے انتخابات کے پاکستان کی پالیسیز پر زیادہ اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بات کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ نان سٹیٹ ایکٹرز کی جانب اپنی پالیسیز پر نظر ثانی نہ کرے۔ پاکستان میں حکومت، فوج، اپوزیشن اور خفیہ اداروں کو ملکی مفاد کی خاطر ایک پیج پر ہونا چاہیے جبکہ اس حوالے سے میڈیا اور عدلیہ کو بھی ملکی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :