قلعہ سیف اللہ،افغان فورسز کی پاکستانی علاقے پر گولہ با ری ، دو افراد جاں بحق

منگل 15 اپریل 2014 06:39

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء) افغان فورسز کی جانب سے علاقہ بادینی میں بلااشتعال فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پیر کی صبح پاکستانی علاقے بادینی میں بلااشتعال فائرنگ اور ہینڈ گرینیڈ پھینکے جس سے دو شہری جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ادھر افغان فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں افراد سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افغان علاقے میں داخل ہوگئے جس پر انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔