لاپتہ کنٹینرکیس‘کسٹم کے 28 کلیئرنگ ایجنٹس کے نام ای سی ایل میں شامل

پیر 14 اپریل 2014 06:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)وزارت داخلہ نے لاپتا کنٹینرز کیس میں کسٹم کے 28 کلیئرنگ ایجنٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیے،وزارت داخلہ نے جن کلیئرنگ ایجنٹس کے نام ای سی ایل میں شامل کیے ہیں ان میں سے 27 کا تعلق کراچی اور ایک کا پشاور سے ہے، کلیئرنگ ایجنٹس کو لاپتہ کنٹینر کیس میں شامل تفتیش کیا گیا تھا،سپریم کورٹ نے پورٹ سے لاپتا ہونے والے 19ہزار کنٹینرز کی تحقیقات کا حکم دیا تھا