آئندہ ماہ مئی ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا مہینہ بننے کا امکان،موسم کا درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھ سکتا ہے، سیاسی ذرائع

پیر 14 اپریل 2014 06:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)آئندہ ماہ ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا مہینہ بننے کا امکان ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے اس کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی اور کئی دیگر جماعتوں نے بھی سڑگوں پر آنے کا اعلان کیا ہے جس سے مئی میں موسم کا درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں جب عوامی تحریک کے ایک مرکزی رہنما سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے بتایا کہ احتجاج کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آنے کی کال دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :