پاکستانی حکام قرض لیتے ہیں پھر وعدے بھول جاتے ہیں،آئی ایم ایف ، وعدہ خلافیوں کے باعث ماضی میں پاکستان کے ساتھ مختلف پروگرام کامیاب نہیں ہوسکے، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے ، لگتا ہے نئی حکومت نے اصلاحات کے جو وعدے کیے ہیں انہیں پورا کرے گی، خاص طور پر توانائی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات بہت ضروری ہیں

اتوار 13 اپریل 2014 05:27

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء ) آئی ایم ایف پاکستان مشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام پر مشکل پڑے تو قرضہ لیتے ہیں، مشکل کٹتے ہی رقم لیتے وقت کیے گئے وعدے بھول جاتے ہیں، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف پاکستان مشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستان کے ساتھ مختلف پروگرام کامیاب نہیں ہوسکے کیونکہ حکام جب مشکل کا شکار ہوتے تو وعدے کرکے رقم لے جاتے لیکن جیسے ہی مشکل وقت گزرتا وہ وعدے پورے کرنا بھول جاتے۔ اب اس سلسلے کو ختم ہونا چاہیے، لگتا ہے نئی حکومت نے اصلاحات کے جو وعدے کیے ہیں انہیں پورا کرے گی، خاص طور پر توانائی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات بہت ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :