وزیراعظم غیر ملکی دوروں میں صرف شہباز شریف کوہی کیوں لے جاتے ہیں،عمران، پاکستان میں سیاسی قیادت نے کبھی میرٹ کو ترجیح نہیں دی، ہماری سیاسی قیادت بادشاہت کی طرح ہے، بیان

اتوار 13 اپریل 2014 05:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف غیر ملکی دوروں میں صرف شہباز شریف کوہی کیوں لے کر جاتے ہیں، اس اقدام سے دیگر صوبوں میں احساس محرومی پیدا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی قیادت نے کبھی میرٹ کو ترجیح نہیں دی، ہماری سیاسی قیادت بادشاہت کی طرح ہے جو ہمیشہ میرٹ کے بجائے اقربا پروری اور ذاتی پسند نا پسند کو ترجیح دیتی ہے