خطے میں اقتصادی ‘ علاقائی روابط اور سکیورٹی مضبوطی کے حوالے سے چین کا کردار قابل ستائش ہے‘ اسحاق ڈار،تعلیم‘ معیشت ‘ توانائی کے شعبے ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہیں‘ چینی نائب وزیر خزانہ اور ورلڈ بینک کے نائب صدر سے ملاقات

اتوار 13 اپریل 2014 05:22

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء) وفاقی وزری خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں اقتصادی ‘ علاقائی روابط اور سکیورٹی کی مضبوطی کیلئے معاونت اور تعاون پر چین کا کردار قابل ستائش ہے‘ جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے نائب وزیر خزانہ باؤبارئن شی اور ورلڈ بینک کے نائب صدر فلپ لی ہو ویرو سے واشنگٹن میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران کیا۔

چین کے نائب وزیر خزانہ سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو خطے میں اقتصادی علاقائی روابط اور سکیورٹی کے حوالے سے معاونت فراہم کرنے پر اس کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے ماہرین کی کثیر تعداد ترقیاتی پراجیکٹوں پر مل کر کام کررہی ہیں اس موقع پر چین کے نائب صدر نے دونوں ممالک کے درمیان موجود دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان تعلقات سے پاک چین توانائی راہداری اور ہائیڈل پراجیکٹ جیسے سود مند مقاصد حاصل ہوئے ہیں دریں اثناء ورلڈ بینک کے نائب صدر سے مشاورت کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان کو معاشی کیلئے ورلڈ بینک کے تعاون کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے تیسرے ریویو کے لئے تیار ہے جبکہ آئی ایم ایف کی مختلف ضروریات پر پیشرفت جاری ہے۔ انہوں نے حکومت کے ترجیحاتی شعبوں بارے بھی ورلڈ بینک کے نائب صدر کو اگاہ کرتے ہوئے کہ اکہ معیشت ‘ توانائی‘ انتہا پسندی سے نمٹنا اور تعلیم وہ شعبے ہیں جن پر حکومت اپنی زیادہ توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اس موقع پر فلپ لی ہو ویرو نے کا سا ایک ہزار کے شرکاء کے درمیان ٹیرف ایشو کے حل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر اس حوالے سے اپنی مثبت کوششیں جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ افغانستان کیلئے بھی اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا علاقائی سالمیت کیلئے مثبت کردار قابل ستائش ہے۔

متعلقہ عنوان :