بھارت‘ چین اور پاکستان کے درمیان دو روزہ مشترکہ بحری مشقیں 23 اپریل سے شروع ہوں گی

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء) بھارت‘ چین اور پاکستان 23 اپریل سے دو روزہ مشترکہ بحری مشقیں کریں گے میڈیا رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت چین اور پاکستان کی مشترکہ بحری مشقیں 23 اپریل سے زنگڑو بندرگاہ پر شروع ہوں گی بیان کے مطابق مشقوں میں انڈین سٹیلتھ بحری بیڑہ آئی این ایس شوالک حصہ لے گا ‘ بیان کے مطابق چین کے صدر زی جینگ بھی مشقوں کامعائنہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :