دبئی،معروف گلوکار ابرار الحق کی گرفتاری کی خبروں کی تردید،پاسپورٹ میں معمولی غلطی پر انہیں کچھ دیر کیلئے روکا گیا،گرفتاری نہیں ہوئی

جمعہ 11 اپریل 2014 06:25

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء)معروف گلوکار ابرابر الحق نے گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ میں معمولی غلطی پر انہیں کچھ دیر کے لئے روکا گیا،گرفتاری نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاسپورٹ میں ویزے اور دیگر کاغذات میں کچھ فرق آرہا تھا،جس پر انہیں10سے15منٹ تک روکا گیا اور پاکستان کے میڈیا پر خبریں چل گئیں،منیجر نے خبر کی اطلاع دی تو ہوٹل کے کمرے میں سورہا تھا،ان خبروں میں کوئی صدارت نہیں ہے اور نہ ہی مجھے گرفتار کیا گیا ہے۔