مشرف کے خلاف جو بھی کہا اس پر قائم ہوں،آمریت کے خلاف تنقید سے کوئی نہیں روک سکتا، خواجہ سعد رفیق،ریلوے ٹریکس پر حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں، وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 اپریل 2014 06:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف جو بھی کہا اس پر قائم ہوں کوئی بھی آمریت کے خلاف تنقید کرنے سے نہیں روک سکتا۔راولپنڈی اسٹیشن پرکراچی جانے والی تیز گام کیلئے دس نئی بوگیوں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف جو بھی کہا اس پر قائم ہوں۔

(جاری ہے)

آمریت کے خلاف تنقید کرنے سے کوئی بھی روک نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریکس پر حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس پر حملے کے ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریکس کی حفاظت کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے تمام صوبوں کو خط بھی لکھ دیئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ریلوے پولیس میں 800 اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے جس سے ریلوے کے سکیورٹی سسٹم میں مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :