پنجاب حکومت اور نادرا کے درمیان اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈکرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط،وزیراعلیٰ اوروفاقی وزیر داخلہ مہمان خصوصی تھے،شہباز شریف کا ایک اور انقلابی اقدام،پنجاب میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری ہوں گے،صوبائی حکومت اور نادرا میں معاہدہ، اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کے موجودہ نظام کو تبدیل کر کے ایک مربوط اور جامع کمپیوٹرائزڈآرمز لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم تشکیل دیا جائے گا،مرحلہ وار پروگرام کے تحت پرانے اسلحہ لائسنسوں کی جگہ نئے کمپیوٹر چپ والے کارڈز جاری ہوں گے،معاہدہ پرامن معاشرے کی تشکیل کی جانب اہم سنگ میل ہے،پنجاب میں ہر لائسنس کا چپ کارڈ اسلحہ بنانے والوں ، اسلحہ بیچنے والوں اور اسلحہ مرمت کرنے والوں کے ساتھ ایک ڈیٹا بیس کے ذریعے مربوط ہوگا:وزیراعلیٰ
بدھ 9 اپریل 2014 06:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء)پنجاب حکومت اور نادرا کے درمیان صوبے میں اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈکرنے کے لیے آج یہاں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ماڈل ٹاوٴن میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان تھے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان جبکہ نادرا کی جانب سے قائم مقام چےئرمین شاہد حامد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت صوبے میں اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کے موجودہ نظام کو تبدیل کر کے ایک مربوط اور جامع کمپیوٹرائزڈآرمز لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم تشکیل دیا جائے گا۔مرحلہ وار پروگرام کے تحت تمام پرانے اسلحہ لائسنسوں کی جگہ نئے کمپیوٹر چپ والے کارڈز جاری ہوں گے۔(جاری ہے)
کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا پراجیکٹ 140دن میں مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور نادرا کے درمیان کمپیوٹرائز آرمز لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم تشکیل دینے کے لیے معاہدہ خوش آئند ہے ۔پنجاب میں اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کا منصوبہ ایک پرامن معاشرے کی تشکیل کی جانب اہم سنگ میل ہے۔میں پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعظم محمد نواز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اورنادرا کے حکام کا اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کے پورے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے بھر پور تعاون پر دلی کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اور نادرا اسلحہ کے لائسنسوں کے اجراء کے موجودہ نظام کو تبدیل کرکے ایک مربوط اور جامع کمپیوٹرائزڈ آرمز لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم تشکیل دیں گے۔ پنجاب میں بوسیدہ اور فرسودہ کتابچوں کی شکل میں موجودہ لائسنسوں کو کمپیوٹر کے چپ کارڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب نادرا کے ساتھ مل کر آج ایسے نظام کی داغ بیل ڈال رہی ہے جس کا مقصد اسلحہ کے لائسنسوں کے اجراء کے موجودہ نظام کو تبدیل کرکے اسے ایک مربوط اور جامع کمپیوٹرائزڈ آرمز لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی شکل دینا ہے،جس سے اسلحہ کے لائسنسوں کے اجراء کے موجودہ سسٹم میں خامیاں دور ہوں گی - اگر ہم نے اہل پاکستان کوایک پرامن اور تشدد سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے تو ہمیں اسلحہ سے پاک معاشرے کی منزل کے لئے تگ و دو کرنا ہوگی-میرے نزدیک پنجاب میں اسلحہ کے لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کا فیصلہ اس منزل کے حصول کی طرف ایک اہم اور انقلابی اقدام ہے- انہوں نے کہا کہ ہم اس پروگرام کے تحت پنجاب میں بوسیدہ اور فرسودہ کتابچوں کی شکل میں موجود لائسنسوں کو کمپیوٹر کے چپ (CHIP)کارڈز میں تبدیل کردیں گے - کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بعدپنجاب میں ہر لائسنس کا یہ چپ کارڈ اسلحہ بنانے والوں ، اسلحہ بیچنے والوں اور اسلحہ کی مرمت کرنے والوں کے ساتھ ایک ڈیٹا بیس کے ذریعے مربوط ہوگا اور امن عامہ سے متعلق اس اہم پراجیکٹ کے لئے نادرا جیسا رفیق کار میسر آرہا ہے-انہوں نے کہاکہ آج کے اس معاہدے کے مطابق پنجاب کے تمام36 اضلاع میں ایک مرحلہ وار پروگرام کے تحت کمپیوٹرائزڈ لائسنسوں کے اجراء کا نظام قائم کیا جائے گا اوریہ نظام پنجاب بھر کے تمام اسلحہ بنانے والوں ، اسلحہ ڈیلروں اور اسلحے کی مرمت کرنے والوں کے ڈیٹا بیس سے منسلک ہوگا -اس نظام کا ایک مرکز محکمہ داخلہ کی عمارت میں بھی قائم کیا جائے گا جس کے رابطے صوبے کی سپیشل برانچ اور ڈی پی اوز کے ساتھ ہوں گے-پراجیکٹ کا آغاز ابتدائی طور پر صوبے کے پانچ اضلاع سے کیا جارہا ہے- انہوں نے کہا کہ آج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے،پنجاب حکومت زندگی کے ہر شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال میں ہمیشہ آگے رہی ہے- لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن، ڈینگی کے خلاف مہم میں سمارٹ کیمروں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال ، مذہبی و قومی تہواروں مثلا عاشورہ وغیرہ کے موقع پر آئی ٹی پر مبنی مربوط حفاظتی نظام اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بے تحاشہ اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے اور ایسے ہتھیاروں کے بھی لائسنس بھی جاری کیے گئے جو کہ ممنوعہ بورکے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنسوں کا اجراء کا فیصلہ انتہائی اہم اورانقلابی اقدام ہے جس سے ناجائز اسلحہ کے سدباب میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نادرا اور پنجاب حکومت میں ایک ٹیم طور پر کام کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کے منصوبہ کے لیے نادرا کو لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پنجاب حکومت کے پاس موجود ڈیٹا بیس استعمال کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کمپیوٹرائز اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کے حوالے سے لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم سے استفادہ کرسکتا ہے،جس سے منصوبے کی لاگت میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجا ئے گا جس پر گیارہ ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں اور اس منصوبے میں بھی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے شہریوں کی شناخت کا نظام وضع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہمنصوبے پر تیز رفتاری کے ساتھ عملدر آمد کیا جائے گا۔کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نادرااور پنجاب حکومت کے درمیان کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ایک اہم پیش رفت ہے اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف ٹائم لائن کے اندر منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں۔ تقریب میں صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، کرنل (ر) شجاع خانزادہ، سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ امور کے چیئرپرسن مخدوم سید مسعود عالم، پارلیمانی سیکرٹری مہر اعجاز احمد ،چیف سیکرٹری،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، انسپکٹر جنرل پولیس، ،پنجاب حکومت کے اعلی حکام اور نادرا کے افسران نے بھی شرکت کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 9 اپریل 2014 کی مزید خبریں
-
پی سی بی کا پاکستان سوپر لیگ2015ء میں متحدہ عرب امارات میں کرانے اور ٹیم کے غیر ملکی دوروں کا اعلان
-
اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، قومی ٹیم جب ائرپورٹ پہنچی تو فٹبال فیڈریشن کے نمائندوں ، سیاستدانوں اور کھلاڑیوں کے اہلخانے سمیت فٹبال شائقین کی بہت بڑی ... مزید
-
کرکٹ بورڈ کو ایڈہاک ازم کے تحت چلایا جارہا ہے ، عمران خان ، سٹریٹ چائلڈ کی کارکردگی سے ثابت ہوگیا ملک صلاحیتوں سے مالا مال ہے ، کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی بار بار تبدیلی نے اس کھیل کو بہت نقصان پہنچایا ... مزید
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت کے میڈیا سے بات کرنے پر سنیئرکھلاڑی آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
-
انسانی پرچم بنانے کے لئے دو گواہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے طریقہ کار کو تسلی بخش قرار دیا ،گنیز ورلڈ ریکارڈ نے یوتھ فیسٹیول میں قائم ہونے والے عالمی ریکارڈز کی تصدیق کردی،رانا مشہوداحمد خان
-
پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کیلئے بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں،محسوس ہی نہیں ہوا کہ کسی دوسرے ملک آئے ہیں، لاہور کی سیر بھی کریں گے،، آسٹریلوی فسٹ بال ٹیم کے کپتان رافیل ... مزید
-
ورلڈ کپ ٹی 20 چیمپئن سری لنکا کا وطن واپسی پر شاندار استقبال ، قومی ٹیم پر پھولوں کی پتیوں کے ساتھ ڈالرز کی بھی بارش کردی گئی ، کھلی چھت والی بس پر بیٹھا کر پورے شہر کا چکر لگوایا گیا ،صدر راجا پکسے ... مزید
-
ورلڈ کپ ٹی 20میں حیران کن شکست کے باوجود مہندر سنگھ دھونی آرمی افسر کی وردی میں ملبوس ممبئی پہنچے ، دیگر بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کی شرٹ پہنی ہوئی تھی، بھارتی آرمی نے گذشتہ سال دھونی کو اعزازی ... مزید
-
رافیل نڈال میامی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست کے باوجود ٹینس عالمی رینکنگ کے ٹاپ پوزیشن پر براجمان ، نوواک جوکووچ دوسرے، آسٹریلین اوپن چیمپئن اپنے نام کرنے والے سوئس اسٹار اسٹسلاس وارنیکا تیسرے ... مزید
-
وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ، ممنون حسین ، بہت جلدتمام مسائل حل اور صورتحال بہتر ہوگی، وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون کررہی ہے،د وزیراعلیٰ ... مزید
-
گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ اپنے عہدے سے مستعفی،مسلم لیگ ن نے نئے گورنر کیلئے سردار مہتاب عباسی کے نام کی منظوری دے دی،مہتاب عباسی دو روز میں نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
-
تارکین وطن کیلئے ووٹ کے حق‘ عوامی نمائندگی ایکٹ ،تیزاب اور آگ سے جلائے جانے کو قبیح فعل اور بڑا جرم قرار دینے سمیت متعدد نجی بل قومی اسمبلی میں پیش ،سپیکر نے تمام پرائیویٹ بل جائزے کیلئے متعلقہ قائمہ ... مزید
-
یو ٹیوب معلومات‘ علم و تحقیق کیساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے،حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا پابندی اٹھانے کا مطالبہ،رواں ماہ یو ٹیوب کھول دی جائے گی،راجہ جاوید اخلاص،جماعت ... مزید
-
گوجرانوالہ میں ن لیگی ایم پی اے کے بھتیجوں کا ایلیٹ فورس کے جوانوں پر تشدد،سیشن جج نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فریقین کو طلب کر لیا
-
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی زندگی پر پہلی کتاب کی تحریر مکمل ، مار کیٹ میں جلد دستیا ب ہو گی‘ سردار علی حسن کی جانب سے لکھی گئی کتاب میں 10 باب ہیں جس میں سابق چیف جسٹس کے حالات زند گی کو قلمبند ... مزید
-
تھر میں ہلاکتیں‘ تحقیقاتی رپورٹ حکومت سندھ کیخلاف سازش ہے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ،حکومت سندھ کو 29 ستمبر 2013 کو تھر کی صورتحال سے متعلق آگاہ کردیا گیا تھا، وکیل درخواست گزار ، کیس کی مزید سماعت 11 اپریل ... مزید
-
عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حسین نے غلط فہمی کی وجہ سے پی سی او کا حلف اٹھانے پر افسوس کا اظہار کیا تھا ،جسٹس جواد ایس خواجہ کے ڈرائیور کا انکشا ف
-
کلکوٹ کوہستان میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے 11 افراد ملبے تلے دب گئے ،دبے ہوئے افراد میں بچے،خواتین بھی شامل ہیں،دیر میں مٹی کا تودہ گرنے سے دس افراد جاں بحق ہوئے‘ 9 لاشیں نکال لی گئیں، آئی ایس پی ... مزید
-
توانائی ، سوشل سائنس ، زراعت ، پانی اور ایجوکیشن کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تھنک ٹینک قائم کیا جائے جس کا کنٹرول مرکز کے پاس ہو،ذیلی کمیٹی کا تجویز سے اتفاق، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک ... مزید
-
ایف بی آرنے 159 ارب روپے سے زائد واجبات کی وصولی کیلئے ٹیکس چوروں ونادہندگان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے پر غور شروع کردیا،ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کیلئے نان فائلرزکا کمپیوٹرائزڈ قومی ... مزید
-
لاہور ، سیشن کورٹ میں حلقہ 124کے ریکارڈ کی پڑتال جاری،متعدد ووٹوں پرایک،ایک ووٹرکے تین تین انگوٹھوں کے نشانات لگنے کا انکشاف
-
عابد شیر علی بھی رانا ثناء اللہ کی طرح غیر سنجیدہ شخص ہیں، شرجیل میمن ، ملک سنگین مسائل سے دوچار، استحکام کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، صوبائی وزیر اطلاعات ،تحفظ پاکستان بل کی کئی شقوں ... مزید
-
سیاسی معاملات اور انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے دوران از خود نوٹس کا استعمال اور اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے از خود نوٹس بارے نئے قواعد و ضوابط وضع کرنے بارے خصوصی بنچ اگلے ہفتے قائم کئے جانے کا امکان ... مزید
-
اسلام آباد ،سندھ حکومت حلقہ بندیوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ،کیس کا تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تحریر کیا،پندرہ نومبر سے پہلے صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کرائیں،سپریم کورٹ ... مزید
-
ایک ماہ گزرنے کے باوجود لا پتہ ملائیشین طیارے کا معمہ حل نہ ہو سکا،بلیک باکس سے مبینہ سگنلز موصول ہونے کے بعد بحر ہند کے گہرے پانی میں بدقسمت طیارے کی تلاش جاری
-
امریکا نے شامی باغیوں کو اسلحے کی فراہمی شروع کر دی، باغیوں کو انتہائی طاقتور اینٹی ٹینک ہتھیاروں سمیت دیگر اسلحہ فراہم کیا گیا ہے، روسی میڈیا
-
یوکرین‘عدم استحکام‘ کی کوششیں، روس کو امریکی تنبیہ ، یوکرین کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کی روس کو قیمت ادا کرنے پڑے گی،جان کیری، یوکرین کے مشرقی شہر میں روس نواز مظاہرین کا سرکاری عمارت پر قبضہ ... مزید
-
شمالی یورپ شہد کی مکھیوں کا ’مقتل گا ہ بن گیا، شہد کی مکھیوں کی اموات کے سب سے زیادہ واقعات بیلجیئم میں پیش آئے، سویڈن اور برطانیہ بھی متاثرہ ممالک میں شامل
-
امریکہ سے دوری ، سعودی عرب جوہری صلاحیتوں کو ترقی دے رہا ہے،برطانوی اخبار کا دعویٰ،سعودی عرب چند ماہ میں ہی جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے‘جوہری ٹیکنالوجی میں دلچسپی کو سعودی حکا م جوہری صلاحیت کو تیل ... مزید
-
انتخا با ت میں حکمران جماعت کانگریس کی جیت کے امکانات بہت کم ہیں‘ بھارتی تجزیہ کا ر ، کانگریس بدعنوانی کے متعدد سکینڈلوں کے باعث بدنامی سے دو چار جبکہ مودی کا معاشی پیغام نوجوانوں کو متاثر کر رہا ... مزید
-
جرمنی کے دارالحکومت میں ہم جنس پرست خواتین کا قبرستان قا ئم کر دیا گیا، نیا قبرستان برلن کے وسیع و عریض کرسچن لْوتھیریئن قبرستان کے اندر قائم کیا گیا ہے
-
رواں سال کے اختتام تک باغیوں کے خلاف جنگ جیت لیں گے‘ شا می صدر ،یوکرینی صدر کی طرح ملک سے فرار نہیں ہوں گا‘ بغاوت کی تحریک کے باوجود اپنے ملک میں ہوں اور رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھی ... مزید
-
بھارت میں تین اسرائیلی سفارت کاروں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج،نئی دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امیگریشن افسر کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام
-
گوانتاناموبے میں قید آخری برطانوی قیدی کی رہا ئی کے لئے امریکی عدالت میں اپیل دائر، برطانوی قیدی شاکر عامر نفسیاتی تکالیف میں مبتلاء ہیں‘ علا ج معا لجہ کیلئے ضرور ی ہے اسے رہا کیا جا ئے ،ریپریو
-
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ، آئندہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ، مذاکرات میں خلاء برقرار ہے فلسطینی صدر کو قیدیوں کی رہائی کے مطالبے سے پیچھے ہٹنا ... مزید
-
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کردی
-
جعفر ایکسپر یس میں سبی ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں5 بچوں خاتون سمیت 17 مسافر جاں بحق ، 45 افراد زخمی، 25 کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،پانچ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک ... مزید
-
مسلح افواج کا سویلین نمائندہوں ،وزیراعظم نے بیان دینے پر کوئی پابندی نہیں لگائی، خواجہ آصف ،پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے پر حکومت میں د و رائے ہوسکتی ہے ،آئین کے تحت کارروائی ہورہی ہے،پاک فوج ... مزید
-
حکومت توانائی کے منصوبوں کو بھرپور ترجیح دے رہی ہے ، جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنا انتہائی ناگزیر ہے ، نواز شریف ، چینی حکومت کے تعاون سے بنائے گئے منصوبوں کے لئے فریم ورک سمجھوتے کو حتمی شکل ... مزید
-
ملکی ترقی کی شرح رواں سال چار فیصد رہنے کا امکان آئندہ چند سالوں میں چھ فیصد تک لے جائینگے ، اسحاق ڈار ،چار سالوں کے دوران موٹرویز اور بجلی کی لائنیں بچھانے سمیت توانائی کے منصوبوں پر چونتیس ارب ... مزید
-
جب تک ملک کی اعلیٰ قیادت ٹیکس نہیں دیتی پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،عمران خان،ایوان مجھ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں اور اراکین کے اثاثے ڈکلیئر کراوائے،آ ئی ایم ایف سے قرضے اور امریکہ سے بھیک ... مزید
-
ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی بنانے کی قراردادقومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور ،ٹیکس کی شرح نہیں بڑھائیں گے تو غریب لوگ غریب ہوتے جائیں گے،عمران خان،میری کوئی جائیداد ... مزید
-
گوجرانوالہ میں پاک فوج کا مشاق طیارہ فنی خرابی کے باعث گرکرتباہ ،پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید،حا دثہ فنی خرا بی کے با عث رونماء ہو ا،آئی ایس پی آر
-
وانا،شکتوئی میں حکیم اللہ اور سجنا گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ میں 10افراد ہلاک ،3زخمی ، 2دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی
-
پاکستان اور سری لنکا کے مابین باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی گہرے دوستانہ تعلقات قائم ہیں،جنرل راشد محمود ، پاکستان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ سری لنکا کا سچا دوست ملک ہے،مہندرا راجا پاکسے،چیرمین ... مزید
-
مشرف کے حوالے سے لوگوں کی خواہشات میں کوئی حقیقت نہیں،پرویز رشید،قانونی امور میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے،تحفظ پاکستان آرڈیننس مخصوص حالات میں3سال کیلئے بنایا گیا، میڈیا اور عدلیہ ... مزید
-
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرزکانفرنس آج ہوگی،اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
-
پیپلزپارٹی مرکز میں فرینڈلی اپوزیشن کاکرداراداکررہی ہے ،شجاعت حسین ، عمران خان سے اپوزیشن کے ناطے جوتوقعات تھیں وہ ان پرپورانہیں اترے۔ چمکنی میں پارٹی کے ضلعی صدور سے خطاب
-
حکومت ہندوستان کو کوئی رعایت دے رہی ہے نہ ہی کوئی نیا معاہدہ کیا جا رہا ہے،انجینئر خرم دستگیر خان ،ہندوستان کے ساتھ 85فیصد تجارت پہلے ہی کھلی ہے ،توانائی بحران اور انتہا پسندی دو بڑے قومی مسائل ہیں ... مزید
-
وفاقی حکومت کی خیبرپختونخواکے متعلقہ11 فیڈرزکی بجلی منقطع کرنے کی ہدایت،کلاچی ، جندوخیل ، تاجزئی،ڈومیل ، متنی، پلوسی، متھرا،کالونی ورسک ،بشام اور اسماعیل خیل فیڈرزکی بجلی بندکرنیکاکافیصلہ،جسے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.