مسلح افواج کا سویلین نمائندہوں ،وزیراعظم نے بیان دینے پر کوئی پابندی نہیں لگائی، خواجہ آصف ،پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے پر حکومت میں د و رائے ہوسکتی ہے ،آئین کے تحت کارروائی ہورہی ہے،پاک فوج نے دفاع کیلئے بے شمار قربانیاں دی،ملکی دفاع کیلئے دن رات موجود ہیں ،شہداء کی قربانیاں بھی بے شمار ہیں ،پچھلے کئی سالوں سے ملک دہشتگردی ، لاپتہ افراد کا کیس اور دیگر مسائل سے گزررہا ہے، حکمرانوں اور سیاستدانوں کی سوچ میں تبدیلیاں آتی ہیں ، جمہوریت مضبوط ہوئی ہے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 اپریل 2014 06:27

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء ) وفاقی وزیر برائے دفاع ، پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلح افواج کا سویلین نمائندہ ہوں ، وزیراعظم نے بیان دینے پر کوئی پابندی نہیں لگائی ، سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے پر حکومت میں دو رائے ہوسکتی ہے ، حکومت پرویز مشرف کے ساتھ آئین کے تحت کارروائی کررہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ملک کے دفاع کے لیے دن رات موجود ہیں پاک فوج میں شہداء کی قربانیاں بھی بے شمار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے ملک دہشتگردی ، لاپتہ افراد کا کیس اور دیگر مسائل سے گزر رہا ہے حکمرانوں اور سیاستدانوں کی سوچ میں بھی تبدیلیاں آتی ہیں جمہوریت مضبوط ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے کیس میں حکومت آئین کو فالو کررہی ہے ۔ پارلیمنٹ میں بھی آئین کے مطابق بیان دیا ہے مارشل لاء کی وجہ سے ملک میں کئی مسائل پیدا ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پرویز مشرف کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کررہی البتہ سابق صدر کو بیرون ملک بھیجنے پر حکومت میں دو رائے موجود ہیں ملک میں آمریت کی ذمہ داری ایک سابق آمر اور اس کے ساتھیوں پر عائد ہوتی ہے جس کی کارروائی ہونی چاہیے ۔