پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیاں،خصوصی کمیٹی نے سفارشات کو حتمی شکل دیدی،جمشید دستی کے الزامات ثابت نہیں ہوسکے ، 23 اپریل کو سفارشات کا اعلان کرینگے، روحیل اصغر

منگل 8 اپریل 2014 06:23

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء ) پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق خصوصی کمیٹی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی تاہم جمشید دستی کے الزامات ثابت نہیں ہوسکے ، کمیٹی 23 اپریل کو سفارشات کا اعلان کرے گی۔

(جاری ہے)

بند کمرہ کے اجلاس کے بعد چیئرمین کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی عرفان ڈوگر کو طلب کیا تھا اور آئی بی کو فوٹو گرافکس شناخت کیلئے کے لیے دی تھیں جو کہ آئی بی شناخت نہیں کرسکی انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے وہ فوٹو گرافکس اسمبلی سکیورٹی کو دی ہیں تاکہ آنے جانے والوں کو اس فوٹو گرافکس کی نشاندہی کرسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ رکن کمیٹی ڈاکٹر عارف علوی جو باتیں کی تھیں انہوں نے سی ڈی میں جو لوگ موجود تھے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی لاجز میں سکیورٹی نقص ضرور ہے اور بدانتظامی بھی بہت زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی کوشش ہے کہ پارلیمنٹ کا وقار بحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی جمشید احمد دستی کمیٹی کے سامنے الزامات ثابت نہیں کرسکا کمیٹی کا آخری اجلاس 23 اپریل کو ہوگا جس میں سفارشات کا اعلان کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :