سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے اپنی دو کتابوں کی اشاعت موخر کرنے کی استدعا رد کردی

پیر 7 اپریل 2014 06:12

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء ) سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے اپنی دو کتابوں کو جلد شائع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اشاعت موخر کرنے کی دوستوں کی استدعا کا شکریہ کے ساتھ رد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ان کتابوں کی اشاعت کے لیے سپانسرز بھی تلاش کرلئے ہیں یہ کتابیں آئندہ ماہ شائع کردی جائینگی اس سے قبل سابق چیف جسٹس کو دوستوں نے مشورہ دیا تھا کہ ابھی ان کتابوں کی اشاعت مناتب نہیں ہوگی ۔