مشرف کی غیر ملک سفر کیلئے روانگی بارے فیصلہ رواں ماہ مشکل ، تین سو سے زائد قیدیوں نے بھی بیرون ملک علاج معالجہ کی اجازت دینے با رے درخواستیں وفاقی حکومت کو ارسال کر دیں

پیر 7 اپریل 2014 06:04

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء ) سابق صدر پرویز مشرف کی متوقع طور پر غیر ملک سفر کیلئے روانگی بارے فیصلہ رواں ماہ نہیں ہوسکے گا جبکہ تین سو سے زائد قیدیوں نے بھی بیرون ملک علاج معالجہ بارے اجازت دینے کی درخواستیں وفاقی حکومت کو ارسال کی ہیں اڈیالہ جیل ، کوٹ لکھپت جیل اور کراچی میں قید قیدیوں نے حکومت سے استدعا کی ہے کہ انہیں حکومتی خرچ پر بیرون ملک علاج کیلئے بھیجا جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان قیدیوں میں بعض قیدیوں کا تعلق حساس قسم کے جرائم سے ہے جبکہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرویز مشرف رواں ماہ ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے کیونکہ حکومت طالبان سے مذاکرات میں مصروف ہے ۔