پرواز نمبر 370 کے ممکنہ ملبے کی تلاش میں تیزی،چینی جہاز کا ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کے سگنل ملنے کا دعوی، ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ افغانستان کے دیہی روڈ پر کھڑا ہے،روسی روزنامہ

اتوار 6 اپریل 2014 04:43

کینبرا،بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء)بین الاقوامی سرچ ٹیمیں ملائیشیا ایئر لائنز کے لاپتہ طیارے کے بیلک باکس کی تلاش کے کام میں تیزی لے آئی ہیں۔جبکہ ایک غیرملکی خبرایجنسی دعوی کیا ہے کہ چینی جہازکوملائیشیاکے لاپتہ MH-370طیارے کے سگنل ملے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی جہازکوملنے والے سگنل ملائیشین طیارے کے بلیک باکس کے ہیں،چینی طیارے کوبحرہندکے جنوب میں سفیدرنگ کی چیزیں تیرتی ہوئی دکھائی دی ہیں۔

اوراس کے ساتھ ساتھ چینی جہاز کے کوسٹ گارڈز کو بحر ہند میں لاپتہ ملائیشین طیارے کے سگنل موصول ہوئے ہیں جو کہ طیارے کے بلیک باکس کا پتہ لگانے میں مدد دے سکتے ہیں اور یہ سگنل بلیک باکس کے ہی ہیں۔جبکہ دوسری جانب آسٹریلوی حکام نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز اس آپریشن میں تیرہ ہوائی جہاز اور گیارہ بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بوئنگ 777 کے ملبے کی تلاش کے لیے جنوبی بحر ہند میں جاری سرچ آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

تاہم پرواز نمبر 370 کی تلاش میں ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ ماہرین کے مطابق آئندہ چند دنوں میں بلیک باکس کی بیٹری ختم ہو جائے گی اور اس سے سگنلز آنا بند ہو جائیں گے، اس لیے اس سرچ آپریشن میں تیزی ناگزیر ہے۔واضح رہے کہ آٹھ مارچ کو ملائیشین ایئر لائن کا بدقسمت بوئنگ 777 طیارہ 239 مسافروں لے کر کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

ماہرین کے مطابق طیارے کا بلیک باکس ایک ماہ تک سگنل بھیجتا رہتا ہے اگر اس دوران اسے تلاش نہ کیا جا سکا تو طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ کبھی بھی معلوم نہ ہو سکے۔ادھرروسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ افغانستان کے علاقے قندھار کے ایک دیہی روڈ پر کھڑا ہے ،جس کا ایک پر ٹو ٹا ہوا ہے، تما مسافر زندہ اورسات گروپوں میں تقسیم کرکے مٹی کے جھونپڑوں میں قید رکھا گیا۔

ماسکو سے شائع روسی زبان کے اخبار روزنامہ Moskovskij Komsomolets کے مطابق طیارے میں سوار 227مسافر اور12عملے کو 8مارچ کوہائی جیک کیا گیا اور اسے افغانستان کے جنوب مشرق میں قندھار میں اتار ا گیا،طیارہ ٹوٹے پر کے ساتھ ایک دیہی علاقے کی چھوٹی سی سڑک پر کھڑا ہے۔طیارے کے بارے بتایا گیا کہ اس نے بڑی مشکل سے لینڈنگ کی۔ تمام مسافر زندہ ہیں اور سات گروپوں میں تقسیم کرکے مٹی کے گھروندوں میں رکھے گئے ہیں،مسافروں کی حالت کسمپرسی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کو 20ایشیائی پروفیشنلز نے ہائی جیک کیا، یہ تمام صورت حال اخبار کے رپورٹر کو سیکورٹی سروس نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ۔اخبار نے ماہرین سے اس بارے پوچھا کہ کیا بوئنگ طیارہ کسی دیہی سڑک پر لینڈ کر سکتا ہے تو کہا گیا کہ ایسا ممکن ہے 1968میں روس میں ایک ایسی ہی لینڈنگ ہوئی تھی یہ tu-104طیارہ تھا جو ماسکو سے لینگارڈ جا رہا تھا،سیکورٹی سروس کی طرف سے اس معلومات پر کئی ماہرین شک و شبہ کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارتی سائٹ انڈین ڈیفنس کے مطابق 8مارچ2014لاپتہ ہونے والے ملائشیاء کے فلائیٹ370 کو کئی ممالک میں ابھی بھی تلاش جاری ہے۔کئی لوگ اس بات پر یقین کر رہے ہیں کہ مسافروں کی طرف سے ایک مبینہ طور پر بھیجی گئی تصویر امریکی فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا کے نزدیک سے لی گئی ہے۔ لیکن روسی ذرائع ابلاغ ایم کے آر یو کے مطابق طیارے نے طالبان کے کنٹرول علاقے میں پاک افغان سرحد کے قریب لینڈ کی۔

متعلقہ عنوان :