مشرف کیس، وزیراعظم نے وزرا، مشیروں اور لیگی رہنماوٴں کو بیان بازی سے روک دیا،پرویز مشرف کے کیس پر کسی بھی قسم کی بیان بازی نہ کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

اتوار 6 اپریل 2014 04:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزرا اورمشیروں سمیت مسلم لیگ(ن) کے رہنماوٴں کو پرویز مشرف کیس پربیان بازی سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں لٰہذا اس سلسلے میں صرف وزارت داخلہ ہی کوئی بیان دینے کی مجاز ہے۔ پولیٹیکل سیکریٹری نے وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزرا اور مشیروں سمیت (ن) لیگ کے رہنماوٴں کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی پرویز مشرف کے کیس پر کسی بھی قسم کی بیان بازی سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :