حکومت طالبان سے سابق وزیراعظم کے بیٹے ،شہبازتاثیرکی رہائی کامطالبہ کرے ،خورشیدشاہ،پی پی پی کی بنیادبھٹوفلسفہ ہے ،حکومت کنفیوژ ہے ، قائد حزب اختلاف

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء)قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی خورشیدشاہ نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیادذوالفقارعلی بھٹوکافلسفہ ہے ،حکومت طالبان سے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اورسابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکے بیٹوں کی رہائی کامطالبہ کرے ،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے حکومت کاساتھ دیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال ملک کی بہت خراب ہے ،ملک میں بلاول کونہیں پوری عوام کوخطرہ لاحق ہے ،پی پی پی کی بنیادبھٹو کے فلسفہ پررکھی گئی ہے اورپی پی اپنے منشورپرعمل پیراہے ۔انہوں نے کہاکہ طالبان اورحکومت مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامیدرہناچاہئے ،حکومت طالبان سے قیدیوں کی رہائی میں سابق وزیراعظم گیلانی کے بیٹے اورگورنرسلمان تاثیرکے بیٹے کی رہائی کیلئے اقدامات کرے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت خودکنفیوژ ہے ،وفاقی وزیرداخلہ متنازعہ بیانات دیتے ہیں ،کبھی کچھ اورکبھی کچھ داستان سناتے ہیں ،اپوزیشن جمہوریت کی مضبوطی کیلئے حکومت کاساتھ دیگی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں امن وامان کی بہتری اورمسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتوں سمیت اپوزیشن کے ساتھ متعلقہ فیصلہ کرے اوراعتمادمیں لے۔

متعلقہ عنوان :