سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایل ایف او کو تحفظ فراہم کیا، بابر اعوان، ایل ایف او کو تحفظ فراہم کرنے والو ں کا بھی آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت ٹرائل کیا جائے ، با ر میں خطا ب

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء)سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایل ایف او کو تحفظ فراہم کیامگر صرف ایک ادارے کے چیف کا ہی ٹرائل کیا جا رہا،آئین کے آرٹیکل پچیس کا تقاضا ہے کہ سن دو ہزار اور دو ہزار سات میں ایل ایف او کو تحفظ فراہم کرنے والے اداروں کے سابق سربراہوں کا بھی آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت ٹرائل کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ بھٹو کیس عدالتی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے جسے دھونے کے لئے سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ بھٹو ریفرنس کی جلد سماعت کی جائے اور صدر مملکت جلد سماعت کے لئے درخواست بھجوائیں۔بابر اعوان نے وزیر دفاع کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزیر کے بیان کی روشنی میں مشرف کے ساتھیوں اور مشرف سے پہلے آئین توڑنے والوں کا بھی ٹرائل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ابھی تو جرم کی ماں کاٹرائل ہو رہا ہے مگر باپ اور پھوپھا بھی میدان میں آ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق دوار میں دو این آر اوز کے بعد اب موجودہ حکومت نے غیر ریاستی عناصر سے تیسرا این آر او کر کے قیدی رہاء کر دئیے۔مشرف ٹرائل کے حوالے سے قوم کو آگاہ کر دینا چاہتا ہوں کہ چوتھا اور سب سے بڑا این آر او تیار ہو چکا ہے جسکے ساتھ ہی مہمان جانے اور میزبان استقبال کے لئے بالکل تیار ہیں۔