وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی رہنماوٴں کوبلاول کی تقریرکاجواب دینے اورتنقیدسے روک دیا

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے پارٹی رہنماوٴں کوبلاول کی تقریرکاجواب دینے اورتنقید سے روک دیاہے ۔جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پارٹی رہنماوٴں کوبلاول کی تقریرکاجواب دینے اوربلاول پرتنقیدسے روک دیاہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے تمام پارٹی رہنماوٴں کوہدایت کی ہے کہ بلاول کی تنقیدکاکوئی جواب نہ دیاجائے ۔ جبکہ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری نے بھی پارٹی رہنماوٴں کومسلم لیگ ن کیخلاف بیان بازی سے روک دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزگڑھی خدابخش میں شہیدذوالفقارعلی بھٹوکی 35ویں برسی کے موقع پربلاول بھٹونے تقریرکرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں کوتنقیدکانشانہ بنایاتھا۔

متعلقہ عنوان :