مشرف پر مقدمہ چلانے سے تلافی ہوگی نہ ہی مشرف کے ملک میں رہنے یا باہر سے آسمان گرے گا،مولانا فضل الرحمان ،سندھ اسمبلی نے آئینی ادارے کیخلاف قرارداد پاس کی اسمبلی کو تحلیل کردینا چاہیے،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 اپریل 2014 07:00

ڈی آئی خان ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مشرف پر مقدمہ چلانے سے تلافی نہیں ہوگی ، نہ ہی مشرف کے ملک میں رہنے یا باہر سے آسمان گرے گا ، سندھ اسمبلی نے آئینی ادارے کیخلاف قرارداد پاس کی اسمبلی کو تحلیل کردینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی قرارداد ایک آئینی ادارے کیخلاف ہے اس قرارداد کی حمایت کرنے سے (ن) لیگ کا نظریاتی چہرہ آلودہ ہوگیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے نظریاتی کونسل کو نہیں بلکہ سندھ اسمبلی کو تحلیل کردینا انہوں نے کہا کہ مغربی ایجنڈے کے تحت وزارتیں قبول نہیں کرینگے ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے مسئلے سے انہیں کوئی اعتراض نہیں اور نہ ہی مشرف کیخلاف مقدمے سے کوئی تلافی ہوگی اور نہ ان کے ملک میں رہنے سے یا باہر جانے سے آسمان گر جائے گا ان کا کہنا تھا کہ مشرف کی پالیسیوں سے ملک کو 80ارب روپے کا نقصان ہوا اور حکومت نے ان پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھا حکومت مشرف کی متعارف کی گئی پالیسیوں کے بدلے ۔

متعلقہ عنوان :