جاپان کا پاکستان میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے پروگرام کیلئے 60لاکھ ڈالرامدادکااعلان

جمعرات 3 اپریل 2014 06:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء)جاپان نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے پروگرام کیلئے 60لاکھ ڈالرامدادکااعلان کیاہے ،نئی فنڈنگ تعلیم ، صحت اورملک میں مقیم قریباً16لاکھ افغان مہاجرین کوقانونی امدادکی فراہمی کے شعبوں میں معاون ثابت ہوگی ۔جاپانی سفارتخانے کی جانب سے بدھ کے روزجاری بیان کے مطابق اس رقم کاایک بڑاحصہ 2.3ملین ڈالرصحت کے شعبے کے لئے ہے ۔

اس سے تقریباً6لاکھ افغان مہاجرین جوکہ 76مہاجر دیہاتوں میں رہائش پذیرہیں ،صحت کی دیکھ کی خدمات سے فائدہ اٹھاسکیں گے ۔پناہ گزینوں کے لئے مختص اس رقم میں سے 2.2ملین ڈالرتعلیم کے شعبے کی بہتری پرخرچ کئے جائیں گے ۔اس رقم کے ذریعے مہاجر بچوں کی تعلیم تک رسائی کویقینی بنایاجائیگا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں1.5ملین ڈالرپاکستان میں مقیم تمام رجسٹرڈافغان مہاجرین کوقانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے مختص کئے گئے ہیں ۔

پاکستان میں متعین جاپانی سفیرہیروشی انوسیتانے افغان مہاجرین کی بنیادی ضرورت کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ ان لوگوں کی رسائی صرف محدودخدمات تک ہے ان کوامدادکی ضرورت ہے ۔مزیدبرآں مہاجرین کی اس امدادسے میزبان پاکستان پر پڑنے والے بوجھ میں کمی میں مددملے گی ۔انہوں نے کہاکہ جاپان خطے میں امن واستحکام کیلئے بین الااقوامی برادری کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے پرعزم ہے ۔

متعلقہ عنوان :