فرانس کا پاکستان میں دو ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے لئے 61 ملین یورو کا عطیہ

جمعرات 3 اپریل 2014 06:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء )فرانس نے پاکستان میں دو ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے لئے 61 ملین یوروکا عطیہ دیا ہے۔سرکاری میڈیا کے رپورٹس کے مطابق ان پاور پروجیکٹس میں 740 میگاواٹ کا مہمند ہائیڈرو پاور پروجیکٹ مہمند ایجنسی کے پی کے اور 35 میگاواٹ کا ہرپو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ گلگت بلتستان سکردو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں سیکریٹری اقتصادی امور ڈویڑن نرگس سیٹھی اور فرانس کے سفیر فلپی تھی باد اور فرانسیسی ترقیاتی ادارہ کے کنٹری ڈائریکٹر ڈینس کیسٹ نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ دونوں منصوبوں کی پیداواری صلاحیت 785 میگاواٹ فی کس ہے۔

متعلقہ عنوان :