اسلام آباد،سابق صدر پرویز مشرف حکومت اور عدلیہ کے درمیان فٹ بال بن گئے،ای سی ایل سے نام نکلوانے کے معاملے پر گیند حکومت نے دوبارہ عدالتی کورٹ میں پھینک دی

جمعرات 3 اپریل 2014 06:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء)سابق صدر پرویز مشرف حکومت اور عدلیہ کے درمیان فٹ بال بن گئے،ای سی ایل میں سے نام نکلوانے کے معاملے کی گیند خصوصی عدالت نے حکومتی کورٹ میں پھینکی تھی،تاہم حکومت نے نام نہ نکالنے کا فیصلہ کرکے حکومت نے ای سی ایل کی گیند دوبارہ عدالت کی کورٹ میں پھینک دی،حتمی فیصلے سپریم کورٹ ہی کو کرنا ہوگا،ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ خصوصی عدالت نے معاملہ وفاقی حکومت کی صوابدید پر چھوڑ دیا تھا،جس پر سابق صدر نے وفاقی حکومت کو درخواست دی مگر وفاقی حکومت نے معاملہ پھر عدالت کے کورٹ میں پھینک دیا اب اس معاملے کا فیصلہ سپریم کورٹ کو ہی کرنا ہوگا،پرویز مشرف اب خصوصی عدالت کی بجائے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :