وزیراعظم نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں اور کنٹریکٹ کی مستقلی پر عائد پابندی اٹھا لی،محکموں کو خالی آسامیوں پر بھرتیاں کرنے ، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی اجازت دے دی گئی، وزیراعظم نے طاہرہ رضا کو فرسٹ ویمن بینک کی صدر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ، پلاننگ کمیشن میں پانچ آزاد ممبران کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی

جمعرات 3 اپریل 2014 05:53

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء ) وزیراعظم میاں نواز شریف نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں اور کنٹریکٹ کی مستقلی پر عائد پابندی اٹھاتے ہوئے محکموں کو خالی آسامیوں پر بھرتیاں کرنے ، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں پر کئی سال پابندی عائد تھی جس کے باعث مختلف محکموں میں ہزاروں آسامیاں خالی پڑی ہیں اور سینکڑوں افراد ایسے ہیں جو کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ملازمتیں کررہے ہیں وزیراعظم نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھالی ہے جس کے بعد تمام وزارتیں ادارے اورڈویژن بھرتیاں کرسکیں گے وزیراعظم نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے پر عائد پابندی بھی اٹھالی ہے وزارت خزانہ ، صنعت و پیداوار ، تجارت اور دیگر وزارتوں میں بھی بھرتیاں ہوسکیں گی ۔

(جاری ہے)

ادھروزیراعظم نے طاہرہ رضا کو فرسٹ ویمن بینک کی صدر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ، پلاننگ کمیشن میں پانچ آزاد ممبران کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی ۔ وزیراعظم نے طاہرہ رضا کو فرسٹ وویمن بینک کی صدر مقرر کرنے کی منظوری دی اور اس کے علاوہ یحییٰ منظور خواجہ کو ممبر آئی ٹی ، ملک احمد خان کو ممبر بنیادی ڈھانچہ ، نعیم الظفر ممبر سوشل سیکٹر ، فہیم الاسلام کو ممبر پرائیویٹ سیکٹر اور سید طاہر اعجازی کو ممبر گورننس تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :