مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کی آج وطن پہنچنے کی توقع ،بحری جہاز مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کو پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا گیا،انصاربرنی

بدھ 2 اپریل 2014 04:41

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)سماجی رہنما انصاربرنی نے کہا ہے کہ بحری جہاز مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کو پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا گیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عملے کو کچھ دیر میں پاکستان روانہ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مارننگ گلوری کے5پاکستانیوں کو لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کے ارکان کو لیبیا کے حکام نے طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیاجن کی واپسی کے لیے فلائٹ کا بندوبست کیا جا رہا ہے، توقع ہے پاکستانی عملہ آج شام تک پاکستان پہنچ جائے گا۔