امریکہ پاکستان میں سفارت خانے کیلئے4لاکھ ڈالر کا اونٹ کا مجسمہ خریدے گا ، امریکی آرٹسٹ جان بالڈیساری کا تخلیق کردہ حقیقی اونٹ کی جسامت کا یہ مجسمہ فائبر گلاس سے تیار کیا گیا

بدھ 2 اپریل 2014 04:41

وا شنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء )امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں اپنے سفارت خانے کے لئے چار لاکھ ڈالر کا اونٹ کا ایک مجسمہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی میڈیا”ڈیلی کالر“بز فیڈ ، کے مطابق محکمہ خارجہ کے معاہدہ کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تعمیر کیے جانے والے نئی امریکی سفارت خانے کے لئے اونٹ کے ایک مجسمے(مورتی) کو خریدنے کے لئے ٹیکس دہندگان کے فنڈز سے چار لاکھ ڈالر کے اخراجات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

معروف امریکی آرٹسٹ جان بالڈیساری کا تخلیق کردہ حقیقی اونٹ کی جسامت کا یہ مجسمہ فائبر گلاس سے تیار کیا گیا۔ اخبار کے مطابق اونٹ کے استعارے کا ماخذ الہامی کتابوں سے لیا گیا جس میں” اونٹ کا سوئی کی نوک سے گزرنے “کے اس استعارے کا مفہوم یوں بیان کیا گیا کہ امیر شخص کیلئے جنت میں داخلہ مشکل ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے چار صفحات میں اس Needle Camel Contemplating ( اونٹ کا سوئی کی نوک سے گزرنے )نامی اونٹ کے مجسمہ کے خریدنے کی ا سی مذہبی تصور کے ”واحد ذریعہ“ کی وضاحت کی ہے ،یہ آرٹسٹ کا واحد شاہکار ہے جو اس کا اہل ٹھہرا ہے۔

دستاویز میں وضاحت کی گئی ہے کہ نئے سفارت خانے میں پیش کیا جانے والے پبلک آرٹ اسلامی ملک کی اقدار کی عکاسی کرنی چاہئے۔ محکمہ خارجہ کے پریس ترجمان کرسٹین فوشی نے اپنے بیان میں کہا کہ سفارت خانوں کے محکمہ ”آفس آف آرٹ“ کی طرف سے یہ خریدار ی کی تجویز آئی۔آرٹ پارے کے لئے صرف 0.5فی صد فنڈز خرچ کیے جاتے ہیں۔اس فن پارے کی دوسری نقل کیلیفورنیا کے ناپا ویلی میں آویزاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :