نور خان ایئربیس پر آنے والا خلیجی طیارہ واپس روانہ،طیارہ ایک معروف بزنس مین ہدایت اللہ کا تھا جو شارجہ میں رجسٹرڈ ہے‘ ذرائع سول ایوی ایشن

بدھ 2 اپریل 2014 04:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء) نور خان ایئر بیس پر پہنچنے والا خلیجی طیارہ تحقیقات کے بعد واپس روانہ کردیا گیا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گذشتہ شب اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر ان شیڈول ایک نجی طیارہ آیا تھا جس کے بارے میں تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ طیارہ ایک معروف بزنس مین ہدایت اللہ کا تھا جوکہ شارجہ میں رجسٹرڈ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس طیارے کی ایئرپورٹ پر موجودگی سے ان افواہوں نے بھی جنم لیا کہ غالباً یہ طیارہ پرویز مشرف کو لینے آیا ہے تاہم افواہوں نے اس وقت دم توڑا جب یہ طیارہ ایک بزنس مین کا نکلا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طیارے کے بارے میں مکمل تحقیقات کی گئی ہیں جس کے بعد یہ طیارہ منگل کو اپنے عملے کے ہمراہ واپس روانہ ہوگیا ہے۔