فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناعی جاری

بدھ 2 اپریل 2014 04:37

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء )سپریم کورٹ نے نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد روک دیا ہے اور قرار دیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری نہیں کئے نہ ہی اس مقدمے میں وفاقی حکومت کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی ہے حالانکہ اس طرح کے معاملات میں مذکورہ بالا فریقین کو نوٹس جاری کرنا ضروری ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ حکم چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منگل کے روز جاری کیا ہے ، نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی جس میں ہائی کورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں کوئی بھی رقم وصول کرنے سے نیپرا کو روک دیا تھا اور نیپرا کیخلاف فیصلہ دیا تھا تاہم گزشتہ روز نیپرا کی اپیل عدالت نے سماعت کیلئے منظور کرلی ہے اور ہائی کورٹ کے فصلے کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے مزید سماعت ایک ہفتے بعد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :