اسلام آباد، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا 30سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 38 روپے تک اضافہ ، چینی اور دالیں مہنگی ، عوام پریشان

منگل 1 اپریل 2014 06:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء ) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے30سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 38 روپے تک اضافہ کردیا چینی اور دالیں مہنگی ہوگئیں ، عوام پریشان ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز نے چینی اور دالوں سمیت تیس سے زائد اشیاء کی قیمیں بڑھا دی ہیں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا یوٹیلٹی سٹورز پر چینی ایک روپے کلو اضافے کے ساتھ 49روپے ، دال چنا 14روپے اضافے کے ساتھ 76، دال ماش 14روپے اضافے کے ساتھ 110 ، دال مونگ 25روپے اضافے کے ساتھ 125روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :