پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونا اہم سنگ میل ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، سابق صدر پر فرد جرم عائد ہونا سیاسی ، قانونی تاریخ میں غیر معمولی اقدام ہے ان کا عدالت میں پیش ہو نا ثابت کرتا ہے پاکستان میں ہر ملزم کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ٹرائل کا حق ہے ، عدلیہ کو ثابت کرنے کا موقع ملا پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ، پاکستان میں پہلی بار کسی عسکری شخصیت کا غداری مقدمے میں ٹرائل ہورہا ہے، سام ظریفی

منگل 1 اپریل 2014 06:31

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء ) انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے سابق صدر پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونے کو سنگ میل قرار دے دیا ، انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس ایشیا کے ڈائریکٹر سام ظریفی کا کہنا ہے کہ سنگین غداری مقدمے میں سابق صدر پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونا ایک سنگ میل ہے ۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونا سیاسی اور قانونی تاریخ میں غیر معمولی اقدام ہے ان کا عدالت میں پیش ہونے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں ہر ملزم کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ٹرائل کا حق ہے آج عدلیہ کو یہ ثابت کرنے کا موقع ملا ہے کہ پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے پاکستان میں پہلی بار کسی عسکری شخصیت کا غداری مقدمے میں ٹرائل ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ سابق صدر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ٹرائل کا سامنا ہے مشرف کیخلاف ٹرائل پاکستانی اور عالمی فیر ٹرائل اسٹینڈرڈ کے مطابق ہونا چاہیے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی بجائے عمر قید دی جائے ۔