خفیہ اداروں کے سربراہ دوسرے ملکوں کے آپریشنل دورے کرتے رہتے ہیں ، سی آئی اے کے ڈی جی نے بھی آپریشن دورہ کیا،سیکرٹری دفاع ،سعودی عرب سے ملنے والی امداد کو وزیر خزانہ نے متنازعہ بنایااور ابہام پیدا کیا،کمیٹی کی رائے، ایران سے جتنے تعلقا ت آج خراب ہیں کبھی نہ تھے،مشاہد حسین کا اظہار تشویش، ایران کو کہا ہے کہ اگر گارڈز کے اغوا میں ہماری سرزمین کے استعمال ہوئی ہے تو معلومات دیمگر کوئی معلومات نہیں دی گئیں،نواز شریف جلد ایران کا دورہ کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ، ایران کے وزیر خارجہ نے باورکرایا ہے کہ اگر پاکستان سعودی عرب کے تعلقات بڑھائے گا تو ہم دور ہو جائیں گے، حاجی عدیل
منگل 1 اپریل 2014 06:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)سیکرٹری دفاع نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بتایا ہے کہ خفیہ اداروں کے سربراہ دوسرے ملکوں کے دورے کرتے رہتے ہیں ،یہ دورے آپریشنل ہوتے ہیں جن کا پالیسی سازی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، سی آئی اے کے ڈی جی نے بھی دورہ کیا جبکہ کمیٹی نے کہا کہ سعودی عرب سے ملنے والی ڈیڑھ ارب ڈالر امداد کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متنازعہ بنایا ہے اور اس حوالے سے عوام میں ابہام ڈالا ہے۔
رکن کمیٹی مشاہد حسین سید نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایران سے جتنے تعلقا ت آج خراب ہیں کبھی نہ تھے اور ترجمان وزارت خارجہ نے بتایا کہ ہم نے ایران کو کہا ہے کہ اگر آپ کو اس حوالے سے ہماری سرزمین کے استعمال ہونے کے حوالے سے کوئی معلومات ملے تو ہمیں دی جائیں مگر ایران کی جانب سے پاکستان کو کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔(جاری ہے)
نواز شریف جلد ایران کا دورہ کریں گے اس حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے ۔
سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ کا بیان زیادہ سخت تھا اور یہ باور کراناا چاہتے تھے اگر پاکستان سعودی عرب کے تعلقات بڑھائے گا تو ہم دور ہو جائیں گے ۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں حاجی عدیل کی صدارت میں ہوا۔سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)آصف یاسین نے کمیٹی کو سی آئی اے کے ڈی جی کے دورہ پاکستان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اداروں کے چیف کے دوسرے ممالک میں دورے معمول کی بات ہے ۔یہ دورے آپریشنل ہوتے ہیں اور پالیسی بنانے کے معاملے پر ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ پاکستان کے بہت سے خفیہ اداروں کے ساتھ تعان چل رہا ہے اور ہمارے خطے میں حالات کشیدہ ہیں اس لئے امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کے دوران جو آپریشنل ایشوز زیر بحث آئے ہمیں ان کا علم نہیں اور نہ ہی ہمیں پتہ ہونا چاہیے ۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری نائلہ چوہان نے بتایا کہ بحرین کے شاہ وزیر دفاع بھی ہیں اور بحرین افواج کے سربراہ بھی ہیں ان کے ساتھ پاکستان کے دفاعی تعلقات ہیں ۔دس ہزار پاکستانی بحرین کی افواج میں کام کررہے ہیں۔ان کی خواہش پر انہیں جی ایچ کیو میں بریفنگ دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جی سی سی ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کررہاہے اس لئے بحرین اور سعودی عرب کے شاہ نے دورہ پاکستان کے دوران ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ اس معاملے پر پاکستان کی حمایت کریں گے جبکہ یو اے ای کے وزیر خارجہ نے بھی دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ اس وقت پاکستان سے ایران کے ساتھ جتنے تعلقات خراب ہیں اس سے قبل پہلے کبھی نہیں ہوئے ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایران سرحد پر بارڈر گارڈز کے لاپتہ ہونے کی اقوام متحدہ سے شکایت کی ہے؟ تو ترجمان تسنیم اسلم نے بتایا کہ ایران نے پاکستان کے خلاف کوئی شکایت نہیں کی ۔ایرانی سرحد پر بارڈر گارڈز کے گم ہونے کے حوالے سے خط میں پاکستان کے ذمہ دار ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا ۔خط میں ذکر کیا گیا کہ پاک ایران سرحد سے فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہمارے گارڈ اٹھائے گئے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے ایران کو کہا ہے کہ اگر آپ کو اس حوالے سے ہماری سرزمین کے استعمال ہونے کے حوالے سے کوئی معلومات ملے تو ہمیں دی جائیں مگر ایران کی جانب سے پاکستان کو کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ترجمان نے کہا کہ ایران میں پاکستانی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب نہیں کیا گیا بلکہ دعوت دی گئی تھی اور کئی امور پر بات چیت ہوئی جن میں سے ایک مسئلہ ایرانی بارڈر گارڈ کی گمشدگی کا بھی زیر بحث آیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلد ایران کا دورہ کریں گے اس حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے تاہم ابھی شیڈول طے نہیں ہوا ۔سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ کا بیان زیادہ سخت تھا اور یہ باور کراناا چاہتے تھے اگر پاکستان سعودی عرب کے تعلقات بڑھائے گا تو ہم دور ہو جائیں گے ۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جو وضاحتی بیان دیا گیا ہے کہ اس میں کہاگیا ہے کہ سرکاری سطح پر کوئی اسلحہ نہیں بھیجا جائیگا لیکن اس سے یہ بھی تاثر ملتا ہے کہ سرکاری سطح پر نہیں اسلحہ نہیں بھجوایا جائیگا تاہم غیر سرکاری سطح پر کچھ بعید نہیں جیسا کہ رپورٹس بھی آرہی ہیں کہ القاعدہ اور طالبان پاکستان سے شام منتقل ہو رہے ہیں ۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہم دفتر خارجہ کو سراہتے ہیں کہ بھارت نے امریکہ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف قرار داد لانے پر سری لنکا کا ووٹ نہیں دیا جبکہ پاکستان نے کھل کر سری لنکا کا ساتھ دیا ہے ۔یہ ایک اچھا فیصلہ ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ سری لنکا کا ساتھ نہیں دیا بلکہ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر ساتھ دیا ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والی ڈیڑھ ارب ڈالر امداد کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متنازعہ بنایا ہے اور اس حوالے سے عوام میں ابہام ڈالا ہے۔ سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیں پیسا دیاہے اچھی بات ہے مگر حکومت کی جانب سے اس معاملہ کو پراسرار بنایا گیا ہے۔پہلے بھی سعودی عرب ہمیں تیل اور پیسے دیتا رہا ہے ہم نے اس کو سراہا ہے۔اس مرتبہ بھی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس پیسے آئے ہیں ۔پھر کہا کہ ایک دوست ملک نے دیئے ہیں۔مگر یہ سرکاری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ کس نے پیسے دیئے اور کیوں دیئے۔ سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ اگر کوئی اس ملک میں آئے تو سوال کیا جاتا ہے کہ کیوں آیا؟ ۔اس سے دنیا میں کیا پیغام جائے گا۔ ہم نے جب ایٹمی دھماکہ کیا تھا اس وقت بھی سعودی عرب نے پیسے دیئے تھے تو اس وقت بھی کسی نے اعتراض نہیں کیا اب کیوں اعتراض کیا جارہا ہے؟۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 1 اپریل 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا ، جو ٹیم جیت گئی وہ سیمی فائنل میں سری لنکا سے مقابلہ کرے گی، آج کا میچ دونوں ٹیموں کیلئے ڈو ا ینڈ ڈائی صورتحال ہے، ڈیرن سیمی ، پاکستان ... مزید
-
بگ تھری کے بارے میں فیصلہ 4اپریل کو ڈھاکہ میں تمام کرکٹ بورڈز کے اجلاس کے بعد کیا جائیگا ‘ پی سی بی ،یہ تاثر درست نہیں کہ صرف چھوٹے ملازمین کو نکالا جارہا ہے ،ڈائریکٹر اور مینیجرز کی سطح کے افسران ... مزید
-
ٹی 20ورلڈ کپ،سری لنکانے نیوزی لینڈکو59رنزسے شکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،رنگانا ہیراتھ شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار، سیمی فائنل میں سری لنکن ٹیم پاکستان،ویسٹ انڈ یز میچ کے ... مزید
-
پی سی بی نے 40 سے زائد کنٹریکٹ اور مستقل ملازمین فارغ کر دئیے، فارغ کیے جانے والوں میں اکثریت نچلے درجے کے ملازمین کی ہے، مزید فارغ ہونے کا امکان ، ذرائع
-
میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل نوواک جوکووچ نے جیت لیا،سرب کھلاڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اورچھ تین سے فتح سمیٹتے ہوئے چوتھا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
-
بے گھربچوں کے فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز برازیل کے شہرریوڈی جنیرومیں بے گھربچوں کے فٹبال ورلڈ کپ کا آغازہوگیا
-
برطانوی باکسر عامر خان آئندہ ماہ امریکی مکے باز لوئس کولازو کے خلاف باکسنگ رنگ میں اتریں گے
-
صدرممنون حسین نے سیلزٹیکس(ترمیم شدہ)آرڈیننس2014ء کی منظوری دیدی، جس کے بعداب حکومت سی این جی اسٹیشنوں سے 17فیصدکی شرح سے سیلزٹیکس گیس بلوں کے ذریعے وصول کریگی
-
لاہور سے کوئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس پر نامعلوم افراد کا راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ، پولیس اہلکار سمیت2افرادجاں بحق ، 7مسافر زخمی،حملہ ہماری قومی اقدار کے منافی ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ... مزید
-
شہباز شریف نے صوبے میں گندم خریداری مہم2014 ء کی منظوری دے دی ، گندم خریداری کیلئے40لاکھ ٹن ہدف مقرر،کاشتکاروں سے مقررہ نرخوں کے مطابق گندم خریدی جائے گی ،چھوٹے کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا ... مزید
-
بلوچستان اسمبلی میں کرسیاں کمزور اور آوازیں دبنے لگیں
-
کوئٹہ، بلوچستان اسمبلی میں پبلک سروس کمیشن کے تعینات ڈاکٹرز کی آبائی علاقوں میں 3 سال لازم سروس، غیرضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ اور ایئرپورٹ میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق قرار دادیں منظور
-
ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ کی سفارشات پر حکومت سے عملدرآمد کرانے پر ہاتھ میں ہتھوڑا رکھنے کا مشورہ
-
کراچی ، گلشن اقبال میں سفاری پارک کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق،4زخمی
-
جمادی الثانی1435ھ کا چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی کل ہوگی
-
وزیراعظم نوازشریف ذاتی طورپرمشرف کیس سے علیحدہ ہیں ،راناثناء اللہ،انتقامی کارروائی کی جائے توسابق صدرساری زندگی جیل میں پڑے رہیں ،آئین کے تحت فردجرم ہوئی ،ن لیگ نے تاریخ رقم کردی ،راناثناء اللہ
-
مشرف کیخلاف غداری کیس میں چارج شیٹ درست و جراتمندانہ فیصلہ ہے ، جاوید ہاشمی،کارگل واقعہ پر پر کمیشن بننا چاہیے ، رپورٹ سامنے لا کر اصل حقائق کو پتہ لگانا چاہیے ، ذاتی حیثیت سے مشرف کو معاف کرتا ہوں ... مزید
-
مشرف کے حامیوں پر خواجہ آصف کی تنقید،کئی حکومتی ارکان کے منہ بھی لٹک گئے
-
حساس اداروں نے مینار پاکستان، داتا دربار اور مزار اقبال کی سیکیورٹی غیر تسلی بخش قرار دے دی،مینار پاکستان پر تعینات پی ایچ اے کے گارڈز غیر تربیت یافتہ ہیں، رپورٹ
-
سنگین غداری کیس :سماعت کرنے والے ججز بھی پرویز مشرف کے روٹس میں پھنس گئے ، عدالت میں تاخیر سے پہنچے
-
حلقہ پی پی 107 حافظ آباد کے انتخابی نتائج کالعدم قرار،صوبائی حکومت ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، الیکشن ٹربیونل
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں10 روپے کمی کردی گئی ، گھریلو 120، کمرشل سلنڈر480 روپے سستا ہوگیا ، چیئرمین ایل پی جی
-
زیادتی کا شکار بچیاں 4گواہ پیش نہیں کر سکتیں ،زیادتی کا ارتکاب کرنے والے سزا سے بچ جاتے ہیں ،سندھ اسمبلی
-
امریکی وزیر خارجہ دوبارہ مشرق و سطی ٰ پہنچ گئے
-
یوکرائن کا بحران، روس اور امریکا کے مابین پیرس مذاکرات ناکام
-
شمالی کوریا کی براہ راست مشقیں، 100کے قریب گولے جنوبی کوریا کی متنازعہ میری ٹائم سرحد کی طرف آگرے،شمالی وجنوبی کوریا میں سرحدی جھڑپ
-
سعودی عرب میں آن لائن حکومت پر تنقید کرنیوالے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا
-
مصر میں 26 اور 27 مئی کو صدارتی انتخابات کا اعلان ، سابق آرمی چیف عبدالفتاح السیسی کی کامیابی کے واضح امکانات،پہلے مرحلے میں کسی امیدوار نے واضح اکثریت حاصل نہ کی تو دوسرا مرحلہ جون میں ہوگا،الیکشن ... مزید
-
سعودی ولی عہد دوم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے وفاداری کا حلف اٹھا لیا ،حلف برداری کی تقریب دارالحکومت ریاضکے شاہی محل میں منعقد ہوئی زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات کی بڑی ... مزید
-
روسی فوج کا یوکرائنی سرحد سے انخلاء شروع،روس یوکرائنی سرحد سے فوج واپس بلائے ، جان کیری
-
پیرس کی پہلی خاتون میئر منتخب
-
وسطی افریقی جمہوریہ،چاڈ ین فوج نے 24افراد ہلاک،100 سے زائد زخمی کردئیے
-
سام سنگ کا ذیلی ادارے کو ضم کرنیکا اعلان
-
اسرائیل،ایہود اولمرٹ کرپشن کے الزام میں مجرم قرار
-
تر ک وزیر اعظم اردوان کی پارٹی کی ابتدائی برتری
-
وائٹ ہاؤس کی باڑ پر چڑھنے والا مشتبہ شخص گرفتار
-
چین نے آزمائشی سٹیلائٹ خلاء میں بھیج دیا
-
غداری کیس میں پرویز مشرف پر فرد جرم عائد، سابق صدر کا صحت جرم سے انکار،کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا جس سے غداری کے مرتکب قرار پاو ں ، ملک کے خفیہ راز بیچنے یا ملک کے دفاع کو داؤ پر لگانے کا اقدام غداری ... مزید
-
وزیراعظم نوازشریف کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت، پیٹرول 1روپیہ 72پیسے ، ڈیزل 2روپے 90پیسے سستا ہو گیا ،وزیراعظم کی چاروں صوبائی ، گلگت ، بلتستان کے وزرائے اعلیٰ کو پٹرولیم مصنوعات ... مزید
-
علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر اب اس دنیا میں نہیں رہے، طالبان ذرائع کا انکشاف،علی حیدر گیلانی کے گردے خراب ہو چکے تھے ، 6ماہ قبل انتقال کر گئے ، جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد کالعدم تحریک طالبان ... مزید
-
وزیردفاع کی پرویز مشرف کی والدہ کو ایئرایمبولینس کے ذریعے لانے کی پیشکش،اسمبلی میں بحث کے دوران مشرف کے حواریوں پر برس پڑے،اب ملک میں کبھی مارشل لاء نہیں لگے گا ،آمریت آئی تو پھر ملک نہیں رہے گا،مشرف ... مزید
-
وزیراعظم سے وزیر داخلہ چودھری نثار کی ملاقات، مشرف بارے اہم گفتگو
-
غداری کیس،مشرف کی معافی کی درخواست پر وزیراعظم کی سفارش کے مطابق عمل کروں گا،صدر ممنون حسین ،یہ ایسے معاملات ہوتے ہیں کہ ان پر وزیراعظم جو تجویز پیش کرتے ہیں میں وہی راستہ اختیار کرتا ہوں،بی بی سی ... مزید
-
اسلام آباد، حکومت نے سابق صدرپرویزمشرف کوبیرون ملک جانے کی اجازت دینے کافیصلہ کرلیا،وہ کسی بھی وقت ملک سے روانہ ہوسکتے ہیں،وزارت داخلہ نے مشاورتی عمل مکمل کرلیا،حکومت کے اعلیٰ ترین حلقوں سے اجازت ... مزید
-
قومی اسمبلی ،حکومتی واپوزیشن ارکان کی پرویز مشرف پر سخت تنقید ، آئین شکن فوجی آمروں کا ساتھ دینے والے سیاسی جماعتوں کے گندے انڈوں کو پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کیلئے آئین میں ترمیم کا مطالبہ ، ایم کیو ... مزید
-
خفیہ اداروں کے سربراہ دوسرے ملکوں کے آپریشنل دورے کرتے رہتے ہیں ، سی آئی اے کے ڈی جی نے بھی آپریشن دورہ کیا،سیکرٹری دفاع ،سعودی عرب سے ملنے والی امداد کو وزیر خزانہ نے متنازعہ بنایااور ابہام پیدا ... مزید
-
افغانستان سے نیٹو افواج کاانخلاء ، پاکستان نے اضافی دفاعی سازوسامان کے حصول کیلئے درخواست جمع کرادی ، افغانستان میں چھوڑا گیا سازوسامان پاکستان یا افغانستان کو مل سکتا ہے ، معاملہ زیر غور ہے، امریکی ... مزید
-
دبئی پولیس کے 3کمانڈوز بلاول بھٹو زرداری کی حفاظت پر مامور، دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد بلاول نے دبئی پولیس کو درخواست دی تھی
-
پرویز مشرف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست دیدی،عدالت کے حکم پر نام ای سی ایل میں رکھا گیا تو فیصلہ پر نظرثانی ہونی چاہئے، بیرسٹر فروغ نسیم،خصوصی عدالت نے ہماری کوئی ... مزید
-
آمریت کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہوگیا ،پرویزرشید،65سال قانون طاقتور لوگوں کی چھڑی بنا رہا ،اب فرد کی بجائے قانون کو مضبوط کیا جائے، بلاول کی زندگی میری زندگی سے قیمتی ہے، دہشت گرد تنظیم کی دھمکی ایک ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.