وزیراعظم سے وزیر داخلہ چودھری نثار کی ملاقات، مشرف بارے اہم گفتگو

منگل 1 اپریل 2014 06:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار نے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات میں سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماوٴں نے ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو اس عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :