موبائل گیمز بچوں کی بصارت کو 70فیصد متاثر کرتی ہیں،رپورٹ

پیر 31 مارچ 2014 06:49

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء ) موبائل گیمز بچوں کی بصارت کو 70فیصد متاثر کرتی ہیں اگر بچے زیادہ دیر تک موبائل گیمز کھیلتے رہیں تو وہ نقصان دہ ہوسکتا ہے بچوں کی آنکھ کے مسلز چھوٹے اور حساس ہوتے ہیں اس لئے ان کی بینائی متاثر ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

آنکھوں کے علاج کے ماہر ڈاکٹروں اور سرجن کی وجہ سے پاکستان میں ایک سماجی تنظیم کے ذریعے کرائے گئے سروے میں واضح کیا ہے کہ بچوں کوموبائل فون پر گیمز کھیلنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے اس سے ان کی بینائی کے متاثر ہونے کے ستر فیصد امکانات ہیں موبائل گیمز سے آنکھ کے ساتھ ساتھ باقی حصے بھی متاثر ہوتے ہیں خون کی روانی میں بھی مسئلہ ہوتا ہے بچوں کو موبائل گیمز کے حوالے سے والدین کو چیک اینڈ بیلنس بڑھانا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :