ریسکیو 1122 کا قیام، ڈکیتیوں کی شرح میں 49فیصد کمی، آگ لگنے کی 50ہزار 933 ، عمارت منہدم ہونے کی 4409 ، جرائم حادثات کی 81ہزار 137 ،ڈوبنے کے واقعات کی 4702کالیں ، بم دھماکہ سے متعلقہ 800 کالیں سمیت دیگر کالیں موصول

پیر 31 مارچ 2014 06:49

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء ) ریسکیو 1122 کی وجہ سے ڈکیتیوں کی شرح میں 49فیصد کمی ہوئی ہے ، ریسکیو کے آغاز سے 31جنوری 2014ء تک 6کروڑ 21لاکھ 56ہزار 324 کالیں وصول ہوئی ہیں جن میں سے 20لاکھ 96ہزار 914 کالیں ایمرجنسی سے متعلقہ تھیں ۔ ٹریفک حادثات کی 8لاکھ 3ہزار 974 کالیں وصول کی گئیں ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق میڈیکل کی 9لاکھ 93ہزار 403 کالیں ، آگ لگنے کے واقعات کے حوالے سے 50ہزار 933 ، عمارت منہدم ہونے کی 4409 کالیں ، جرائم حادثات کی 81ہزار 137 ،ڈوبنے کے واقعات کی 4702کالیں ، بم دھماکہ سے متعلقہ 800 کالیں سمیت دیگر کالیں موصول ہوئیں ۔

ریسکیو 1122 اس وقت پنجاب کے 36 اضلاع کے ساتھ ساتھ 14تحصیلوں احمد پور ، چیچہ وطنی ، گجر خان ، جڑانالہ ، کبیر والا ، خان پو ر، لیاقت پور ، کھاریاں ، میاں چنوں ، مریدکے ، تونسہ ، روجھان ، پتوکی ، صادق آباد اور سکھر میں کام کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :