خورشید شاہ کی جلد وزیراعظم سے ملاقات متوقع،نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، بلاول بھٹو کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط اور طالبان مذاکرات سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کا امکان

پیر 31 مارچ 2014 06:42

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی جلد وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات متوقع ہے جس میں نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، مختلف سرکاری محکموں میں برطرفیوں ،بلاول بھٹو کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط اور طالبان مذاکرات سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کا امکان ہے ۔ باخبر ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے دورہ ہیگ سے پہلے کی ملاقات ہونی تھی لیکن وزیراعظم کے دورے کی وجہ سے ملاقات میں تاخیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ دنوں میں سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی سید خورشید شاہ کو کراچی میں ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جس کے بعد اب وزیراعظم میاں نواز شریف سے جلد ملاقات متوقع ہے ۔ ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر تقرر مختلف سرکاری محکموں سے نوجوانوں کو بے روزگار کرنے کی حکومت کوشش بارے پارٹی کے تحفظات بارے اور بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے والے خطوط سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے کردار اور حکومتی رویہ پر بھی بات ہوگی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت طالبان مذاکراتی کمیٹی بارے پیش رفت پر بھی بات کی جائے گی ۔