پرویز مشرف عدالت کی تحویل میں ہے،عدالت مستقبل کا فیصلہ کرے گی،پرویز رشید،حکومت سابق صدر کے کیس سے لاتعلق ہے،وزیراعظم پاکستان کو ترقی کی منازل پر گامزن کریں گے،میڈیا رپورٹس

پیر 31 مارچ 2014 06:40

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف عدالتی تحویل میں ہیں،مستقبل کا فیصلہ عدالت کرے گی،مسلم لیگ(ن) کی حکومت پاکستان کی معیشت کو صحیح ٹریک پر گامزن کردے گی،بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی پاکستان اور قوم کیلئے باعث فخر ہے،بنگلہ دیش میں پاکستانی پرچم کو بلند دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت وزیراعظم کے وژن کے مطابق مسائل کے خاتمہ کیلئے دن رات کوشش کر رہی ہے،وفاقی حکومت امن کے قیام کیلئے بھی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک کے اداروں نے بھی پاکستان کی بہتر معیشت کو تسلیم کیا ہے،وزیراعظم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مصروف ہیں۔